چنتا منی اسکول میں بچوں میں بیگ تقسیم کرنے کی تقریب؛ علم حاصل کرنے کے لئے حد مقرر کرنا بے وقوفی کی علامت :ارون بابو کا اطہار خیال

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 26th September 2016, 4:27 PM | ریاستی خبریں |

چنتامنی 26 /ستمبر(محمد اسلم/ایس او نیوز )علم حاصل کرنے کیلئے عمر کی کوئی حد مقرر نہیں ہوتی، ماں کی گود سے لیکر قبر کی گود تک طالب علم حصول علم کیلئے جدوجہد کرکے بھی یہ دعوی نہیں کرسکتا کہ انہوں نے جملہ علوم میں مہارت حاصل کرلی ہو، یہ بات سماجی کارکن و ظیفہ یاب سی بی آئی افسرارون بابو نے کہی ۔ وہ تعلقہ کے ٹی ۔ہسور اور مارپناہلی سرکاری اسکولوں کے تمام طلباء و طالبات میں اسکول بیگس تقسیم کرنے بعد منعقد ہ تقریب سے خطاب کررہے تھے، انہوں نے کہا کہ حکومت کے جانب سے دی جانے والی سہولتیں اور عوام سے اسکول کو دی جانے والی سہولتوں سے بچے فائدہ اُٹھاتے ہوئے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی کوشش کریں اور استاتذہ بچوں کو عمدہ تعلیم دینے کی بھی کوشش جاری رکھیں علم انسان کا ایک مستقبل ساتھی ہے دولت بے وفا ہوتی ہے توعلم سب سے زیادہ وفادار ہوتا ہے۔علم ایک ایسا نور ہے جو انسان کو نہ صرف جسمانی بلکہ روحانی تقویت بھی عطا کرتا ہے علم انسان کے اندر صحیح اور غلط کو پہچانے کی تمیز پیدا کرتا ہے وہ نو جوان جو اپنے اندر علم حاصل کرنے اور زندگی میں کچھ کر گزرنے کا عزم رکھتے ہیں،کبھی برائیوں کو دیکھ کرنہیں ڈگمگاتے اور ان کے قدم علم کے دریا کو پار کرنے کے لیے ہمیشہ تیار رہتے ہیں ارون بابو نے کہا کہ ریاستی حکومت تعلیم کو عام کرنے اور معیاری تعلیم دینے پر توجہ دے رہی ہے اور کئی اسکیم لاگو کرتے ہوئے والدین کا بوجھ کم کررہی ہے ایسے وقت میں اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلانے کے لئے توجہ دیں ورنہ آج کے دور میں تعلیم نہیں تو کچھ بھی نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ جہاں بچے اسکول کے اوقات میں ادھر اُدھر گھومتے ہیں  ہر شہری کو اس کا حق ہے کہ اس کو اسکول کی طرف لاکر چھوڑیں کہیں بازاروں میں گھوم رہے ہوں یا کہیں اور دکانوں میں کام کرنے سے انہیں بچائیں اگر ان کی عمر ڈھل گئی تو وہ ان پڑھ اور گنوار بن جائیں گے ایک دور وہ تھا کتابوں کے ذریعہ تعلیم حاصل کی جاتی تھی۔اب ایسا دور اگیا اور چل رہا ہے کہ کمپوٹر کے ذریعے اساتذہ تعلیم دیں گے ایسے ماحول میں بچوں کو تعلیم سے دور رکھنا ٹھیک نہیں ہے۔ چھ سال سے لیکر چودہ سال کے بچوں کو مفت تعلیم دینا حکومت کا مقصد ہے اس پر چلنا اساتذہ کا کام ہے ۔اور ہرتنظیم کے کارکنان کے لئے ضروری ہے کہ  اس پر توجہ دیں۔ اس موقع پر بی جے پی پارٹی کے تعلقہ صدر انجنیا ریڈی نائب صدر کیوار ایم۔نارائن سوامی جنرل سکریٹری وائے ۔ایس۔مہیش،کورٹ ہلی منجو دیوراج ہادیگرہ ہیچ۔ایم۔ومشی کرشنا پرتپا اروجن شرنیواس سمیت اسکولس کے ٹیچر وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...