نیرو مودی، میہل چوکسی اور وجے مالیا کے بعد نتن سندیسارا بھی 5000 کروڑلوٹ کر فرار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th September 2018, 2:51 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 24ستمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) نیرو مودی، میہل چوکسی اور وجے مالیا کے بعد ایک دیگر کاروباری نتن سندیسارا ہندوستانی بینکوں کو ہزاروں کروڑ روپے کا دھوکہ دے کر ملک سے فرار ہو گیا ہے۔ خبروں کے مطابق وہ فیملی کے ساتھ نائیجیریا میں ہے۔

کاروباری وجے مالیا، نیرو مودی، میہل چوکسی کے بعد گجرات کا ایک اور کاروباری نتن سندیسارا بھی بینکوں سے تقریباً 5 ہزار کروڑ روپے لے کر ہندوستان سے فرار ہو گیا ہے خبر کے مطابق گجرات کی ایک بایو ٹیک کمپنی کا مالک نتن سندیسارا اپنی فیملی سمیت نائیجیریا بھاگ چکا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ہندوستان اور نائیجیریا کے درمیان خودسپردگی سے متعلق کوئی معاہدہ نہیں ہے، ایسے میں انھیں نائیجیریا سے ہندوستان واپس لانا آسان نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق گجرات کی اسٹرلنگ بایوٹیک کمپنی کے مالک اور 5000 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کے اہم ملزم نتن سندیسارا کو ایک مہینے قبل دوبئی میں حراست میں لیے جانے کی خبر آئی تھی۔ ایک افسر نے بتایا کہ اس طرح کی رپورٹ تھی کہ نتن کو یو اے ای انتظامیہ نے اگست کے دوسرے ہفتے میں دوبئی سے حراست میں لیا تھا۔ لیکن یہ غلط خبر تھی۔ وہ کبھی دوبئی میں حراست میں نہیں لیا گیا۔ وہ اپنی فیملی کے ساتھ بہت پہلے ہی نائیجیریا بھاگ گیا تھا۔ نتن سندیسارا ای ڈی اور سی بی آئی کی وانٹیڈ لسٹ میں شامل ہے۔

سی بی آئی اور ای ڈی نے گجرات کے وڈودرا واقع اسٹرلنگ بایو ٹیک اور اس کے ڈائریکٹر نتن، چیتن، دیپتی سندیسارا، راج بھوشن ، اوم پرکاش دیکشت، ولاس جوشی، سی اے ہیمنت ہاتھی، سابق آندھرا بینک ڈائریکٹر انوپ گرگ اور نامعلوم لوگوں کے خلاف بینک کے ساتھ 5000 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کے معاملے میں کیس درج کیا ہے۔ وہیں ای ڈی نے جون مہینے میں دہلی کے بزنس مین گگن دھون اور گرگ کی 4700 کروڑ کی ملکیت کو سیز کیا تھا۔

نتن سندیسارا پر الزام ہے کہ اس نے 300 سے زیادہ فرضی کمپنیاں بنانے کے ساتھ ہی ہندوستان اور بیرون ملک میں کئی بے نامی ملکیت تیار کی تھی اور ہندوستان سے کافی پیسہ بیرون ملک بھیجا ہے۔ اس کی فرضی کمپنیوں کے ذریعہ ہی ہندوستان سے پیسے باہر بھیجے جاتے تھے اور فرضی بیلنس شیٹ تیار کی جاتی تھی۔ ان تمام کمپنیوں کو خود سندیسارا فرضی ڈائریکٹر کے ذریعہ چلاتا تھا جو کہ اس کی الگ الگ کمپنیوں میں ملازمت کرتے تھے۔ ان فرضی کمپنیوں کے ذریعہ ہی خرید اور فروخت کو دکھایا جاتا تھا، جسے دکھا کر بینکوں سے قرض حاصل کیا گیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔