انڈین مسلم لیگ اپنی وعدے ’وفا‘ کررہی ہے : روہت ویمولا کی ماں 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th June 2018, 11:07 AM | ملکی خبریں |

حیدرآباد19جون (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )ایک دن پہلے خبر آئی تھی کہ حیدرآباد سینٹرل یونیورسٹی کے دلت طالب علم روہت ویمولا کی ماں نے الزام لگایا ہے کہ انڈین مسلم لیگ پارٹی نے وعدے کے مطابق ان کی مدد نہیں کی۔ لیکن اب روہت ویمولا کی ماں رادھکا ویمولا نے ان خبروں کی تردید کی ہے۔ واضح ہو کہ روہت ویمولا نے جنوری 2016 میں پھانسی لگا کر خود کشی کر لی تھی۔ اس کے بعد انڈین مسلم لیگ پارٹی نے ان کے خاندان کو مدد کے طور پر 20 لاکھ دینے کا وعدہ کیا تھا۔منگل کو روہت ویمولا کی ماں رادھیکا نے کہا کہ یہ ساری خبریں غلط اور پروپیگنڈہ کی کارفرمائی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کوئی چیک باؤنس نہیں ہوا، کچھ غلطیوں کی وجہ سے اس کو مسترد کر دیا گیا تھا۔ مجھے انڈین مسلم لیگ سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ انہوں نے زمین خریدنے کے لئے 5 لاکھ روپے دیئے ہیں اور مجھے رمضان کے بعد 10 لاکھ روپے اور دینے کا وعدہ کیا ہے۔ میں جو بھی بی جے پی کے خلاف ہیں، ان کے لئے حتی المقدور تشہیر کروں گی۔ روہت کے بھائی نے اپنی ماں کا دفاع کیا ہے۔ انہوں نے فیس بک پر لکھا کہ میں یہ واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ کسی نے میرا اکاؤنٹ ہیک کر لیا۔ میری ماں، رادھکا ویمولا کو بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ وہ انڈین مسلم لیگ پارٹی سے کچھ پیسے لے کر مودی کے خلاف بول رہی ہے۔ یہ سچ نہیں ہے؛بلکہ سراسر جھوٹ ہے ۔ انڈین مسلم لیگ پارٹی نے ہمیں گھر بنانے کے لئے مدد کرنے کا وعدہ کیا کیونکہ ہم غریب ہیں اور وہ اپنا وعدہ نبھا رہے ہیں۔ ایک دن پہلے خبر شائع ہوئی تھی کہ کیرالہ کی ریاستی سطح کی پارٹی انڈین مسلم لیگ نے روہت ویمولا کی ماں رادھکا ویمولا کو گھر کے لئے 20 لاکھ دینے کا وعدہ کیا تھا۔ لیکن روہت ویمولا کے گھر والوں کا کہنا تھا کہ اس سمت میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے اور سیاسی فائدہ کے لئے ان کا استعمال کیا گیا۔ رادھکا ویمولا نے کہا کہ وہ مجھے کیرالہ لے گئے، جہاں ایک بڑے اجتماع میں مجھے شامل کیا گیا۔ اس اجتماع میں پارٹی نے یہ وعدہ کیا کہ وہ ہمیں گھر بنانے کے لئے 20 لاکھ روپے دے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔