ریاست کرناٹک میں شدیدبارش سے کئی مقامات پر سڑکوں کو نقصان ۔عام زندگی مفلوج

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 12th October 2017, 4:44 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 12اکتوبر (ایس او  نیوز ) جنوب مغربی مانسون کرناٹک میں شدت اختیار کرگیا ہے اور شہر کے نشیبی علاقوں کے علاوہ ریاست کے دیگر مقامات پر مقیم افراد گذشتہ تین دنوں سے رات جاگ کر گزاررہے ہیں۔شہر کے علاقو ں ایم ایم ہلز اور نیلمنگلا میں سب سے زیادہ 12سنٹی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ،جبکہ گزشتہ شب اس علاقہ میں 11سنٹی میٹر بارش ہوئی اور بنگلورو ۔ کنکاپورہ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل وحرکت شدید طور پر متاثر رہی۔

چامراج نگر میسورو اضلاع میں گذشتہ دو شب سے شدید بارش کے سبب معمول کی زندگی مفلوج ہوگئی۔ چامراج نگر ضلع میں چکن ہولہ ڈیم 8برس کے وقفہ کے بعد لبریز ہوگیا۔ حدوتور کنال ہلہ میں ایک شخص کو دیہاتیوں نے اس وقت بچالیا جب وہ بارش کے پانی میں بہہ رہا تھا۔کولیگل ۔ ستیم منگلا شاہراہ جو پڑوسی ریاست ٹاملناڈو کو جوڑتی ہے بھی بارش کے پانی سے شدید طور پر متاثر رہی کیوں کہ سڑکوں پر 4فیٹ پانی بہہ رہا ہے ۔میسورو میں قومی شاہراہ 212پر گاڑیوں کی نقل و حرکت شدید طور پر متاثر ہوئی کیوں کہ ورونا گاوں میں ایک بڑا گڑھا پڑگیا ہے ۔میسورو کے کپنا پارک میں ایک بڑی مگرمچھ دیکھی گئی جس کو دیکھ کر لوگ حیران ہوگئے ۔ یہ مگرمچھ کارنجی نہر سے پارک میں داخل ہوگئی جو اس سے متصل ہے ۔پارک کی صفائی کے لئے آنے والے افراد نے اس تعلق سے محکمہ جنگلات کو اطلاع دی۔اے سی ایف پرکاش اور محکمہ کے دیگر عہدیداروں اکرم ' منجو ' سدالنگیا اور دوسروں نے اس مگرمچھ کو پکڑکر محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔ بارش سے این آر محلہ ' سری رام پورہ ' ودیانارائن پورم ' کنکا داس نگر اور دیگر علاقوں کے عوام متاثر رہے ۔ سری رام پور کے کئی علاقو ں میں بارش کا پانی جمع ہوگیا۔ انتظامیہ کی لاپرواہی پر عوام نے احتجاج کرتے ہوئے مانت واڑی کی سڑک پر رکاوٹ پیدا کی۔ گذشتہ شب ہوئی بارش کے سبب جیانگر میں ایک مکان کی چھت گرپڑی اور اس گھر میں رہنے والوں کومعمولی زخم آئے ۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...