حجاج کرام کی شہر واپسی کا سلسلہ مکمل ،حاجیوں کی خدمت کیلئے رضاکاروں کا بے لوث جذبہ بے مثال: روشن بیگ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 5th October 2017, 10:24 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،4اکتوبر(ایس او نیوز؍عبدالحلیم منصور) امسال سفر حج بیت اﷲ کی ادائیگی کے بعدبنگلور لوٹنے کا سلسلہ تکمیلی مراحل میں پہنچ چکا ہے، 14؍ فلائٹوں کے ذریعہ امسال حج بیت اﷲ کیلئے روانہ ہونے والے حجاج کرام کی بعافیت بنگلور واپسی پر اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے وزیر شہری ترقیات وحج جناب روشن بیگ نے اس کیلئے حج کیمپ ، حج بھون اور ایرپورٹ کے حج ٹرمنل پر بے لوث خدمات انجام دینے والے رضاکاروں ، حج کمیٹی کے ممبران اور ایرپورٹ حکام کا شکریہ ادا کیا۔ آج آخری حج فلائٹ کی واپسی سے قبل اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے جناب روشن بیگ نے کہاکہ اﷲ کے فضل وکرم سے امسال سفر حج انتہائی اطمینان بخش گزرا ہے، ریاست کے تمام حاجیوں نے جو مکۃ المکرمہ میں عزیزیہ اور گرین زمرے کے تحت سفر پر روانہ ہوئے تھے، وہاں پر ان کیلئے قیام کی بہترین سہولیات مہیا کرائی گئیں ، ساتھ ہی مدینہ منورہ میں بھی حاجیوں کیلئے قیام کے انتظامات کو اطمینان بخش بتایا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستانی حاجیوں بالخصوص کرناٹک سے جانے والے حجاج کرام کیلئے بہترین انتظامات کرنے پر وہ حکومت سعودی عربیہ کی وزارت حج ، ہندوستانی قونصل خانہ برائے سعودی عرب ، انڈین حج مشن اور ملک کی وزارت اقلیتی امور بالخصوص وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی کے مشکور ہیں۔انہوں نے کہاکہ حج فلائٹوں کی روانگی اور آمد کے مرحلے میں فلائٹ کے اوقات کو لے کر بعض حلقوں میں پریشانی تھی، تاہم اس سلسلے میں انہوں نے مرکزی حکومت سے نمائندگی کی اور فوری طور پرمرکزی حکومت نے کارروائی کرتے ہوئے ان تمام دشواریوں کو دور کیا اور روانگی کے مرحلے میں یہ یقینی بنایا کہ بنگلور سے عشاء پڑھ کر روانہ ہونے والے عازمین حج جدہ کی سرزمین پر نماز فجر ادا کرسکیں، اسی طرح واپسی کے مرحلے میں مدینہ ایرپورٹ پر لگیج کنوینئر بیلٹ کی خرابی کے سبب پہلی دو فلائٹوں کی آمد میں تاخیر ہوئی اس سلسلے میں بھی مرکزی حکومت اور سعودی قونصل برائے ہند سے فوری نمائندگی کے بعد اسی دن اس کنوینئر بیلٹ کی مرمت ہوئی اور بنگلور کے حجاج کی بقیہ بارہ فلائٹس بروقت بنگلور پہنچ گئیں۔ جناب روشن بیگ نے کہاکہ 1996 سے اب تک بنگلور کے تمام حج کیمپس اور گزشتہ دو سال سے حج بھون سے عازمین حج کی روانگی اور اس کے بعد ایرپورٹ پر حجاج کی واپسی کے مرحلے میں رضاکاروں کی جو خدمات انجام دی جارہی ہیں وہ اپنی مثال آپ ہیں، اس طرح کے انتظامات ملک میں شاید ہی کہیں اور ہوتے ہوں گے۔سینکڑوں کی تعداد میں رضاکار اپنی تمام مصروفیات کو بالائے طاق رکھ کر حجاج کرام کی خدمت کیلئے شب وروز لگے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حجاج کرام سے ان کی یہی گذارش ہے کہ ان کی خدمت میں روانگی اور آمد کے مرحلے میں لگے رہنے والے رضاکاروں کیلئے خصوصی دعا کریں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...