کشمیر مسئلے کو حل کرنے کیلئے بھارت اور پاکستان کے درمیان خیر سگالی ضروری:لابوردے

Source: S.O. News Service | By Safwan Motiya | Published on 23rd July 2016, 7:44 PM | ملکی خبریں |

نیویارک23جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)اقوام متحدہ کے ایک اعلیٰ افسر نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشمیر مسئلے کو حل کرنے کیلئے دونوں ممالک کے درمیان خیر سگالی ضروری ہے۔اقوام متحدہ کی انسداددہشت گردی کمیٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹوریٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جین پال لابوردے نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشمیر مسئلہ اور اس جدوجہد کی وجہ سے علاقے میں دہشت گردی کے مسئلے پر پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ ہمیں رکن ممالک کی خیر سگالی کی بھی ضرورت ہے۔رکن ممالک کی خیرسگالی کے بغیر ہم کس طرح اس کو حل کر سکتے ہیں۔دہشت گردی کے معاملے پر لابوردے نے کہا کہ دنیا بھر کے تقریباََ100ممالک سے 30000سے زیادہ غیر ملکی دہشت گرد جنگجو ہیں اور ایسے میں دہشت گردی ایک عالمی خطرہ ہے جس سے نمٹنے کیلئے ایک جامع اور مربوط جواب کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ دہشت گردی سے خطرہ بنا ہوا ہے اور بد قسمتی سے کئی مقامات پر ہوئی واقعات سے یہ خطرہ صحیح لگتا ہے۔لابوردے نے کہاکہ کوئی بھی ملک تنہااس مسئلے سے لڑنے کی پوزیشن میں نہیں اور نہیں لڑ سکتا۔
 

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔