! کیا بند ہوں گے 2000 روپئے کے نوٹ؟ مودی حکومت اور ریزرو بینک نے لیا یہ بڑا فیصلہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 5th January 2019, 1:04 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 4؍جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی) دو سال پہلے نوٹ بندی کے بعد جاری کئے گئے 2،000 کے کرنسی نوٹ کی چھپائی سب سے کم سطح پر پہنچ گئی ہے۔ وزیر خزانہ کے ایک سینئر افسر نے جمعرات کو یہ جانکاری دی۔ نومبر 2016 میں نوٹ بندی کے بعد حکومت نے 2،000 روپئے کا نیا نوٹ جاری کیا تھا۔ سرکار نے 8 نومبر 2016 کو 500 اور 1000 روپئے کے نوٹوں کو چلنے سے ہٹا دیا تھا۔ اس کے بعد ریزرو بینک نے 500 کے نئے نوٹ کے ساتھ 2،000 روپئے کا بھی نوٹ جاری کیا۔

ایک سینئر افسر نے بتایا کہ ریزرو بینک اور حکومت وقت۔وقت پر کرنسی کی چھپائی پر فیصلہ کرتے ہیں۔ اس کا فیصلہ چلن میں کرنسی کی موجودگی کے حساب سے کیا جاتا ہے۔ جس وقت 2000 کا نوٹ جاری کیا گیا تھا تبھی یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ دھیرے۔دھیرے اس کی چھپائی کو کم کیا جائے گا۔ 2000 کے نوٹ کو جاری کرنے کا صرف ایک ہی مقصد  نظام میں فوری نقدی فراہم کرانا تھا۔

افسر نے بتایا کہ 2000 کے نوٹوں کی چھپائی کافی کم کردی گئی ہے۔ 2،000 کے نوٹوں کی چھپائی کو سب سے کم سطح پر لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ریزرو بینک کے اعدادو شمار میں مارچ 2017 کے آخر تک 328.5  کروڑ اکائی 2000 کے نوٹ چلن میں تھے۔31 مارچ 2018 کے آخر تک ان نوٹوں کی تعداد معمولی بڑھ کر  336.3 کروڑ اکائی پر پہنچ گئی۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔