اے ٹی ایم سے نہیں نکلے 10 ہزار روپے
جودھپور، 17جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)نوٹ بندی کے دو ماہ بعد اے ٹی ایم کاؤنٹروں کی حالت سدھرنے کے دعووں کے درمیان ریزرو بینک آف انڈیا نے نقد رقم نکالنے کی حد 4500روپے سے بڑھا کر 10ہزار روپے کر دی ہے، لیکن یہ دعوی شہر کے کاؤنٹر پر کھوکھلا نظر آیا۔اے ٹی ایم کاؤنٹر سے دس ہزار روپے ملنا تو دور زیادہ تر اے ٹی ایم کاؤنٹر میں روپے ہی نہیں تھے۔ایسے میں لوگوں کو خالی ہاتھ لوٹناپڑا،اے ٹی ایم کاؤنٹر پر صبح سے ہی لوگوں کی لائن لگی تھی لیکن پیسہ نکالنے آئے لوگوں نے بتایا کہ دس ہزار روپے لینے کی امید لے کر آئے تھے لیکن یہاں 4500روپے ہی نکل پا رہے ہیں،صبح اے ٹی ایم کاؤنٹرپربڑی تعدادمیں طلبہ نظرآئے۔طلبہ پریشان تھے کہ گھر والوں نے تو بینک میں روپے ڈال دئے لیکن اے ٹی ایم کاؤنٹرسے روپے ہی نہیں نکلتے ہیں۔ایسے میں کس طرح اپنی کوچنگ کی فیس دیں اور کس طرح دوسرے کام کریں۔وہیں اسکول فیس جمع کروانے والے والدین بھی خاصے پریشان ہوتے نظر آئے۔