رمیش جارکی ہولی میرے ربط میں نہیں : ستیش جارکی ہولی
بنگلورو،12؍جنوری(ایس او نیوز) ریاستی وزیر جنگلات اور برگشتہ کانگریس رکن اسمبلی رمیش جارکی ہولی کے بھائی ستیش جارکی ہولی نے کہا ہے کہ ان کے بھائی رمیش سے اب تک ان کا کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے۔ آج ودھان سودھا میں اسمبلی اجلاس کے دوران اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ستیش نے کہاکہ انہیں پتہ چلا ہے کہ رمیش جارکی ہولی بنگلور میں ہی مقیم ہیں ، اگر واقعی وہ بنگلور میں ہیں تو ان سے رابطے کی کوشش کی جائے گی۔ رمیش کو نااہل قرار دینے کے لئے سابق وزیراعلیٰ سدرامیا کی اسپیکر سے شکایت پر ردعمل کرنے سے گریز کرتے ہوئے ستیش نے کہاکہ آگے کیا ہوتاہے دیکھاجائے گا۔