رمضان المبارک مقصدتخلیق کی طرف لوٹنے کامہینہ:حافظ پیرشبیراحمد

Source: S.O. News Service | Published on 19th May 2017, 9:40 PM | ملکی خبریں |

حیدرآباد19مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ِِِِِِِِِِِِِِنماز جمعہ سے قبل مو لانا حا فظ پیر شبیر احمد صاحب صدر جمعیتہ علما ء تلنگانہ و آندھرا پر دیش نے خطاب کر تے ہو ئے کہاکہ ابھی کچھ دن بعد رمضان المبا رک کا مہینہ شروع ہونے وا لا ہے،اللہ تعا لیٰ یہ مہینہ اپنی عبا دت کے لئے بنا یا ہے،اور نہ جا نے کیا کیا رحمتیں اللہ تعا لیٰ  اس مہینہ میں اپنے بندوں کی طرف مبذول فر ما تے ہیں،ہم اور آپ ان رحمتوں کو تصور بھی نہیں کر سکتے،انہوں نے کہاکہ یہ وہ مہینہ ہے جس ماہ کو  پا نے کی خود رحمت دو عا لم ﷺ نے اللہ رب العزت سے دعاء فر ما ئی تھی کہ ائے اللہ میرے لئے رجب اور شعبان میں برکت عطافر ما،اور مجھ کو ماہ رمضان تک پہنچا دے،اللہ تعا لیٰ جانتے تھے کہ جب یہ انسان دنیاں کے کارو بار اور کام دھندوں میں لگے ہونگے تو رفتہ رفتہ اس کے  دِِِِِل پر غفلت کے پر دہ پڑھ جایا کرنگے، اور دنیاں کے کارو بار اور دھندوں میں کھو جا یا گا،تو اس غفلت کو دور کر نے کے لئے وقتاً فوقتا ًکچھ اوقات مقرر فر ما دیئے،ان میں سے ایک ماہ رمضان المبارک ہے اس لئے کہ سال کے گیاہ مہینے تو آپ تجا رت میں زرا عت میں،مزدو ری میں اور دنیاں کے کا رو بار اور دھندوں میں کھا نے کما نے اور ہسنے بول نے میں لگے رہے اور اس کے نتیجے میں دلوں پر غفلت کا پر دہ پڑھنے لگا،اللہ تعا لیٰ نے ایک مہینے کو اس کام کے لئے مقرر کیا اس مہینے میں تم اپنے اصلی مقصد تخلیق یعنی عبا دت کی طرف لوٹ آؤجس کے لئے تمہیں ِ دنیاں میں بھیجے گیا ہے،اور جس کے لئے تمہیں پیدا کیا گیا،اس ماہ میں اللہ کی عبا دت میں لگواور گیارہ مہینے تک تم سے جو گناہ سر زد  ہو ئے ہیں ان کو بخشواؤں،اور دل کی صلا حیتوں پر جو میل آچکا ہے،اس کو دھلوا ؤں اور دل میں جو غفلت کے پر دے پڑھ چکے ہیں ان کو   اٹھوا ؤ،اس کام کے لئے اللہ نے یہ مہینے مقرر کیا ہے،رمضان المبا رک میں ہم تقویٰ کے سا تھ زندگی گزاریں،اور دل میں ایک مہینے کا معا ہدہ کریں،نہ ہم اس ماہ میں بدظری کرنگے،نہ جھوٹ بو لنگے، کسی کی نہ غیبت کرینگے،تو ایسا نور آئے گا کہ رمضان کے بعد بھی ان شا للہ اس نور سے محرو م ہو نے کو دل نہ چا ئے گا،اور اندھروں سے منا سبت ختم ہو جا ئے گی،اور کیاعجب ہے کہ اللہ رب العزت احترام رمضان کی بر کت سے ہمیں ہر زماں میں تقویٰ دیدے۔ انہوں نے کہاکہ رمضان المبا رک میں ہر روز دعا ء کریں کہ پیا رے اللہ ہمیں متقی بنا د یجئے۔انہوں نے کہاکہ جس کا رمضان جتنا بہتر گزریں گا،جتنا زیاد ہ تقویٰ کے سا تھ گزے گا تو اس کے گیا ہ مہینے بھی پھر ایسے ہی گزریں گے،اور جو رمضان میں بھی گناہ کرے گا اس کے گیاہ مہینے بھی تباہ ہو جا ئیگے۔انہوں نے تمام مسلمانوں سے کہاوہ رمضان مبارک شروع ہونے سے پہلے عیدکی شاپینگ وغیرہ کرلیے تا کہ ہم  أسانے اوریکسوئی کے ساتھ رمضان میں عبادت کر سکے سلسلہ بیان جار کھتے ہوئے کہاں کہ رمضان میں نوجوان مرد و عو رتی ترا ویح کا اہتمام کریں نو جوان سیل فون فیسک بک واٹس پ میں مشغول رینے کے بجائے قرآن کی تلاوت اور اللہ کے ذکر دعا ء میں اپنے أپ کو مصرف رکھے اس ماہ مبا رک میں رو رو کر اللہ رب العزت سے دعاء مانگے،خصو صا ٖسحری کے وقت اور افطار سے پہلے،رزق حلال کی دعاء مانگے۔جس دن رمضان کا چاندنظر آئے گا اسی دن سے روز ہ دار کی دعاؤں پر عرش اٹھا نے وا لے فرشتوں کی آمین لگ  جا ئے گی،اللہ تعا لیٰ کا حکم ہو گا ائے میرے عرش اعظم کے اٹھانے وا لے فرشتوں تم میری حمد و ثنا چھوڑدوں،میری تسبیحات چھوڑ د و،سبحان اللہ، الحمد اللہ، اللہ اکبر مت پڑھو،بس میرے روزدار کے دعا ؤپرآمین کہتے رہو پو را رمضان ِِِِہم کو  عرش اٹھا نے وا لے فرشتوں کی آمین ملے گی۔اس نیوز کو فیاس کے علا وہ میل بھی کیا گیا ہے۔                      
 

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔