راج ناتھ سنگھ کل گنائیں گے مرکزی حکومت کی تین سالہ حصولیابیاں

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 28th May 2017, 12:19 PM | ملکی خبریں |

میرٹھ،27؍مئی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)مرکزمیں بی جے پی حکومت کے تین سال مکمل ہونے پر29مئی کو مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ میرٹھ کے عوام کو حکومت کی تین سالہ کامیابیوں کی معلومات دیں گے۔ہفتہ کو بی جے پی رہنما اور میئر نے پریس کانفرنس کرکے صحافیوں کومرکزی وزیر داخلہ کے پروگرام کی معلومات دیں۔سرکٹ ہاؤس میں منعقد پریس کانفرنس میں بی جے پی کے رہنما راجندر اگروال، میئر ہرکات اہلوالیا، جنوبی رکن اسمبلی سومیندر تومر، کینٹ ممبر اسمبلی ستیپرکاش اگروال کے ساتھ بی جے پی کے میٹروپولیٹن صدر کرویش نندن گرگ موجودرہے۔بی جے پی لیڈروں نے بتایاکہ مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ کروکشیتر سے میرٹھ پہونچیں گے ۔میرٹھ کے سبھارتی یونیورسٹی میں ایک پروگرام کے بعدوہ اجتماع سے خطاب کریں گے۔سبھا میں میرٹھ ضلع ہی نہیں بلکہ ارد گرد کے کشیترو سے بھی لوگ شامل ہوں گے۔پروگرام میں راج ناتھ سنگھ اقتدار میں آنے سے پہلے بی جے پی کی طرف سے ملک کے عوام سے کئے گئے وعدوں میں کس کس کو پورا کیا گیا اور کس وعدے کو کیوں مکمل نہیں کیا گیا اس کے بارے میں تفصیل سے بتائیں گے۔اسی کے ساتھ مرکزی حکومت کی طرف سے ملک کے عوام کے لئے کئے گئے ترقی کاموں اور کامیابیوں کے بارے میں عوام کو آگاہ کرائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے بی جے پی کے ہر کارکن کو چھوٹی بڑی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔انہوں نے بی جے پروگرام کی کامیابی کے لئے جٹ جانے کی اپیل کی۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔