شردپوار سے ملاقات کے بعد راج ٹھاکرے نے کہا، اب مودی۔ مکت بھارت کا وقت ہے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th March 2018, 11:06 AM | ملکی خبریں |

ممبئی ،19؍ مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)مہاراشٹر نو نرمان سینا کے صدر راج ٹھاکرے نے 'مودی مکت بھارت' کے لئے اپیل کی ہے۔ راج ٹھاکرے اتوار کو گڑی پرو کے موقع پر ممبئی میں ایک ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔ریلی میں بی جے پی پر الزام لگاتے ہوئے راج ٹھاکرے نے کہا کہ ان کا واحد ایجنڈا رام مندر کے مسئلے پر فسادات کرانا ہے، تاکہ وہ 2019 کے عام انتخابات جیت سکیں۔ مہاراشٹر کی موجودہ سیاسی صورتحال کو لے کر یہ ریلی بہت اہم مانی جا رہی ہے۔ ریلی کے ذریعہ ٹھاکرے نے آنے والے انتخابات میں کانگریس اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے ساتھ ممکنہ اتحاد کا بھی اشارہ کیا ہے۔ راج ٹھاکرے نے 12 سال قبل مہاراشٹر نو نرمان شروع کی تھی، لیکن پارٹی کو ابھی تک کوئی بڑی کامیابی نہیں ملی ہے۔ ایسے میں پارٹی اپنی تقدیر بدلنے کے لئے بیتاب ہے۔راج ٹھاکرے نے ریلی میں کہا کہ، "نریندر مودی نے 2014 میں ہم سب کو کانگریس مکت بھارت دینے کا وعدہ کیا تھا۔ ہم نے ان پر یقین بھی کیا۔ لیکن اب یہ دیکھنے کے بعد کہ انہوں نے اب تک ملک کے لئے کیا کام کیا ہے، میرا ماننا ہے کہ اب یہ 'مودی مکت بھارت' کا وقت ہے۔ آپ سب کو بھی ملک کی ترقی کے بارے میں محتاط رہنا چاہئے۔ مودی حکومت ملک کے مفادات کے لئے ٹھیک نہیں ہے۔راج ٹھاکرے نے تمام سیاسی جماعتوں سے بی جے پی حکومت کے خلاف ایک مورچہ کھولنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ آپ خود دیکھئے، کس طرح سے میڈیا اور عدلیہ کی آوازیں دبائی جا رہی ہیں۔ کیا یہ ایمرجنسی جیسے حالات نہیں ہیں؟ یہ حکومت جو ترکیب اپنا رہی ہے وہ ایڈولف ہٹلر کی کتابوں میں لکھی گئی ہے۔راج ٹھاکرے کے مطابق، آنے والے انتخابات میں سیاسی فائدے کے لئے بی جے پی ملک میں فساد کروا سکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی کے لئے واحد ایجنڈا ہے ملک میں رام مندر کے معاملے پر فسادات کروانا۔ میں نے سنا ہے بی جے پی کچھ مسلم تنظیموں سے رابطہ میں ہے اور رام مندر کا معاملہ سلجھنے کے بعد وہ فساد کروانا چاہتی ہے۔ کیا ہمیں رام مندر چاہئے؟ بالکل چاہئے، لیکن ہم ایک اور سال کا انتظار کر سکتے ہیں۔ ایک سال کا انتظار کیجیے۔ انتخابات کے بعد رام مندر کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔