رائے بریلی: نیوفرکا ایکسپریس پٹری سے اتری، 7 کی موت، ریلوے کا 5-5 لا کھ معاوضے کا اعلان

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 10th October 2018, 12:33 PM | ملکی خبریں |

رائے بریل،10 اکتوبر( ایس او نیوز؍ایجنسی) رائے بریلی کے ہرچند پوراسٹیشن کے پاس نیوفرکا ایکسپریس کی انجن سمیت پانچ ڈبے بدھ کی صبح پٹری سے اترگئے۔ اس حادثے میں 7 لوگوں کے موت ہو جانے کی خبرہے جبکہ 35 لوگ زخمی ہوگئے ہیں۔  مقامی لوگوں اورہرچند پوراسٹیشن کے اسٹاف کے ساتھ این ڈی آرایف کے اہل خانہ کو دو دو لاکھ روپئے اورشدید طورپرزخمیوں کے لئے 50 ہزار روپئے کے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب وزیرریل پیوش گوئل نے اعلان کیا ہے کہ اس حادثہ میں ہلاک ہونے والے لوگوں کے اہل خانہ کو ریلوے کی طرف سے 5-5 لاکھ روپئے کامعاوضہ دیا جائے گا۔ وہیں شدید طورپرزخمیوں کو ایک لاکھ اورمعمولی طورپرزخمی ہونے والوں کو 50 ہزار روپئے کا معاوضہ دیا جائے گا۔

معامے میں شمالی ریلوے کے اے ڈی آرایم نے بتایا کہ 14003 نیو فرکا ایکسپریس پٹری سے اترگئی ہے۔ اس کے لئے ریلوے نے ہیلپ لائن نمبرجاری کردیا ہے۔  اس سے قبل رائے بریلی ٹرین حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی پی اوپی سنگھ نے این ڈی آرایف کی دوٹیموں کو جائے حادثہ کے لئے روانہ کردیا ہے۔ لکھنواوروارانسی سے این ڈی آرایف کی ٹیمیں جائے حادثہ کے لئے روانہ ہوچکی ہیں۔

اس سے قبل رائے بریلی کی ایس پی سجاتا سنگھ نے بتایا کہ ابھی تک پانچ لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ زخمیوں کوضلع کے الگ الگ اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ شدید طورپرزخمی لوگوں کو لکھنوریفرکیا گیا ہے۔ موقع پرڈی ایم، ایس پی اورسی ایم او بھی موجود ہیں۔ فی الحال ریلوے کی طرف سے ہیلپ لائن نمبرجاری کردیا گیا ہے۔

دین دیال اپادھیائے جنکشن

بی ایس این ایل 05412254145

ریلوے 027-73677

فون نمبر - 02583288

پٹنہ اسٹیشن کے لئے ہیلپ لائن نمبر

بی ایس این ایل

0612-2202290- 0612-2202291

0612-220229 ریلوے

فون نمبر 025-83288

ٹرین فرکا سے چل کررائے بریلی ہوتے ہوئے دہلی جارہی تھی۔ تبھی ہرچندپورآوٹر کے پاس غلط ٹریک پرجانے کی وجہ سے یہ حادثہ ہوگیا۔ فی الحال ریلوے کے افسران موقع کے لئے روانہ ہوچکے ہیں۔ موقع پرمقامی پولیس اورایمبولینس پہنچ چکی ہے۔ زخمیوں کی تعداد کا اندازہ نہیں لگایاجاسکا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ فی الحال حادثے کے بعد روٹ پرکئی ٹرینیں متاثرہوئی ہیں۔ ٹرینوں کوالگ روٹ سے بھیجنے کی تیاری ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔