راہول گاندھی کانگریس صدارت جنوری میں بنگلورو میں سنبھالیں گے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 5th October 2017, 10:44 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،4اکتوبر(ایس او نیوز؍عبدالحلیم منصور) کل ہند کانگریس نائب صدر راہل گاندھی کی کانگریس صدر کے طور پر تاج پوشی آئندہ سال جنوری میں بنگلورو میں ہوگی۔پہلے کہا گیا تھا کہ رواں سال آگست یا ستمبر ہی میں تاج پوشی ہوجائے گی ۔لیکن اب گجرات اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے بعد یہ تقریب ملتوی کردی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ گجرات انتخابات کی رائے شماری اور رجحان دیکھ کر قطعی فیصلہ کیا جائے گا۔اگر گجرات میں کانگریس کے جیتنے کا امکان ہوتو انتخابات سے پہلے ہی سونیا گاندھی صدارت کی ذمہ داری اپنے فرزند راہل گاندھی کو سونپ سکتی ہیں۔گجرات انتخابات کے بارے میں اگر پیچیدگی ہو تو جنوری 2018ء میں رسم تاج پوشی منعقد ہوگی۔اگر نومبر میں کانگریس کی بڑی کانفرنس منعقد ہوگی تو جنوری میں سیلی کان سٹی بنگلور میں رسم تاج پوشی منعقد ہوگی۔اس بارے میں اس ماہ کے اواخر میں نئی دہلی میں تیاریوں کی میٹنگ منعقد ہوگی۔بنگلور میں کانگریس کی بڑی کانفرنس اور رسم تاج پوشی مقرر ہے۔کے پی سی سی نے اس بارے میں ہائی کمان کو اپیل روانہ کی تھی ۔ریاست میں پارٹی کی حکومت رہنے اور آئندہ انتخابات کے پیش نظر بنگلور ہی کا انتخاب کیا گیا ہے ۔قبل ازیں آگست یا ستمبر ہی میں کانگریس کی بڑی کانفرنس منعقد ہونے والی تھی ۔ ڈگ وجئے سنگھ جب ریاست کے پارٹی امور نگران تھے تو ریاست کے لیڈروں کی منظوری لی تھی۔لیکن سونیا گاندھی نے اس وقت راہل گاندھی کو عہدہ سونپنے کیلئے مصمم ارادہ نہیں کیا تھا اس لئے اسے ملتوی کردیا گیا۔ریاست کے ایک سینئر لیڈر نے بتایا کہ راہل گاندھی کے کانگریس صدر بن جانے سے ریاست میں پارٹی کی انتخابی مہم زور پکڑے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...