مودی جی بہت کم وقت بچا ہے۔اب کام شروع کریں کرناٹک کے انتخابی دورے کے دوران راہل کا وزیراعظم پرحملہ۔ماضی پر تقریریں بند کرنے کا مشورہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th February 2018, 12:01 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،11؍فروری(ایس او نیوز) کانگریس صدر راہل گاندھی نے اپنے کرناٹک کے دورے کے دوران آج یہاں وزیراعظم نریندرمودی پر سخت حملہ کرتے ہوئے ان سے کہا کہ ماضی کا راگ الاپنا چھوڑکرکام شروع کریں کیونکہ میعاد ختم ہونے والی ہے اوربہت کم وقت رہ گیا ہے ۔

جنا آشیرواد یاترے کے دوسرے دن شمالی کرناٹک کے اپنے دورے کے دوران راہل گاندھی نے عوامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مودی سے کہاکہ انتخابات کے دوران آپ کو ملک کے لوگوں کو جواب دینا ہوگا کہ گزشتہ 5برسوں کے دوران آپ نے کیا کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ 5سال مکمل ہونے والے ہیں ۔ مودی نے ابھی تک اپنا کھاتہ بھی نہیں کھولا ہے ۔ راہل گاندھی نے کہاکہ مودی اپنی کارکردگی پیش کرنے کے بجائے ماضی پر بیانات دے رہے ہیں اور کانگریس پر حملے کرنے میں مصروف ہیں ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ روزگار کے مواقع فراہم کرنے کالا دھن واپس لانے اور معیشت کو بہتر بنانے پر توجہ دینے کے بجائے مودی کانگریس پر الزامات لگانے میں اپنا وقت ضائع کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ملک کے عوام نے مودی کو اس لئے وزیراعظم بنایا کہ وہ نوجوانوں اورکسانوں کو روزگار فراہم کریں گے۔ اسکول اوراسپتال قائم کریں گے ۔ راہل نے دعویٰ کیا کہ کانگریس جو کہتی ہے وہ کرکے دکھاتی ہے اوران کی پارٹی نے ہمیشہ مستقبل کو پیش نظر رکھ کر کام کیا ہے۔ کرپشن کے معاملہ میں بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے راہل نے کہاکہ گزشتہ 5سال کے دوران سدارامیا کی قیادت والی کانگریس حکومت میں ایک بھی گھپلہ نہیں ہوا۔ جبکہ بی جے پی نے بدعنوانی کے معاملہ میں عالمی ریکارڈ توڑ دیا ہے ۔

اے آئی سی سی صدر راہل گاندھی نے کہاکہ کرناٹک میں برسراقتدار رہتے ہوئے ریاست کو بدعنوانی اور رشوت خوری میں نمبر ایک بتانے والی بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) کو اقتدار سے دور کرکے ریاست کو ہمہ جہت ترقیات کی سمت گامزن کرنے کے لئے سدارامیا کی قیادت میں کانگریس پارٹی کو دوبارہ برسراقتدار لانے کے لئے ریاستی عوام سے گزارش کی۔ حیدرآباد کرناٹک علاقے کے اپنے طوفانی دورہ کے دورے دن یلبرگی، کشتگی اور کوپل میں روڈ شو کے بعد کشتگی میں جم غفیر سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہاکہ بی جے پی لیڈرس کرناٹک کو رشوت خوری اوربدعنوانیوں میں ملک میں پہلا مقام دے رہے ہیں لیکن انہیں پتا ہونا چاہئے کہ کرناٹک میں بی جے پی کے اقتدار کے دوران اس وقت کے وزیراعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا سمیت 11 وزراء نے رشوت خوری اوربدعنوانیوں میں ملوث پاکر استعفے پیش کئے تھے۔ راہل نے کہاکہ سابقہ بی جے پی حکومت رشوت خوری اور بدعنوانیوں میں ملوث پائی گئی تھی ۔لیکن کانگریس کے سدارامیا کی قیادت والی کرناٹک حکومت نے رشوت خوری اوربدعنوانیوں سے پاک حکومت کی ہے اورریاست کی مجموعی ترقی کو اولین ترجیح دی ہے ۔ راہل گاندھی نے صاف طورپر کہاکہ اگر ریاست کی مزید ترقی ہونی ہے تو وہ صرف کانگریس ہی سے ممکن ہے ۔انہوں نے ریاستی عوام سے گزارش کی کہ وہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں دوبارہ کانگریس کو اقتدار پر لائیں ۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سدارامیا،کے سی وینوگوپال، پردیش کانگریس کے صدر ڈاکٹر جی پرمیشور، کانگریس سینئر لیڈر ملیکارجن کھرگے ،راجیہ سبھا رکن وسابق مرکزی وزیر ڈاکٹر کے رحمن خان ، بی کے ہری پرساد، ریاستی وزیر ڈی کے شیوکمار ، دنیش گنڈوراؤ، کے ایچ منی اپاکے علاوہ دیگر کانگریس لیڈرس بڑی تعداد میں موجود تھے ۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...