رافیل سودے میں مودی انیل امبانی کے دلال : جئے پال ریڈی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 30th August 2018, 11:30 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،30؍اگست(ایس او نیوز) مرکزی حکومت کی طرف سے رافیل طیارے کا ٹھیکہ ایچ اے ایل سے چھین لئے جانے کے سبب کرناٹک کے دس ہزار نوجوانوں سے روزگار کا موقع بھی چھن گیا۔ یہ الزام آج سینئر کانگریس لیڈر اور سابق مرکزی وزیر جئے پال ریڈی نے عائد کیا۔

کے پی سی سی دفتر میں ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رافیل گھپلہ اور نوٹ بندی مرکز کی مودی حکومت کے دو سب سے بڑے گھپلے ہیں، رافیل سودے سے ملک کو41ہزار کروڑ روپیوں کا خسارہ جھیلنا پڑرہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ صدر کانگریس راہل گاندھی کی طرف سے بارہا رافیل کا معاملہ اٹھایا جارہاہے اور حقائق عوام کے سامنے لائے جارہے ہیں، لیکن وزیر اعظم مودی اس کا کچھ جواب نہیں دے رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم میں اقتدار کا غرور اس قدربڑھ چکا ہے کہ وہ خود کو آئین اور قانون سے بالا تر سمجھنے لگے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ رافیل جنگی طیارے کی خریداری کے سلسلے میں پچھلی یو پی اے حکومت نے جو معاہدہ کیا تھا اس کے تحت ایچ اے ایل کو نہ صرف طیارہ سازی کی تکنیکی مہارت ملتی بلکہ اس تکنیک کے استعمال سے ایچ اے ایل میں 108 طیارے تیار کئے جاسکتے تھے، لیکن مرکزی حکومت کی طرف سے اچانک اس طیارے کی خریداری کے متعلق معاہدے میں کی گئی تبدیلی کے سبب انیل انبانی کی کمپنی جس کا ابھی تک وجود بھی نہیں ہوا ہے، اسے رافیل کا ٹھیکہ دے دیا گیا اور جنگی طیارے بنانے میں ایچ اے ایل کے 60 سالہ تجربے کو نظر انداز کردیاگیا، اگر یہ ٹھیکہ ایچ اے ایل کو ملتا تو دس ہزار روزگار کے مواقع پیدا ہوتے۔ موجودہ رافیل معاہدے کے تحت فرانس کی دفاعی کمپنی انیل انبانی کے کمپنی کے ساتھ کام کرے گی، لیکن بدقسمتی کی بات یہ ہے کہ انیل امبانی کی کمپنی کا قیام معاہدے سے صرف بارہ دن پہلے عمل میں آیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم مودی نے اقتدار سنبھالتے ہی شاید طے کرلیاتھاکہ وہ ملک کے مفادات کو نقصان پہنچا کر اپنے اقرباء کے مفادات کو مضبوط کریں گے۔ان کی اسی سوچ کا نتیجہ ہے کہ سرکاری کمپنی ایچ اے ایل سے رافیل کا سودا چھین کر ایک ناتجربہ کار کمپنی کو دے دیا گیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مرکزی حکومت اگر اس معاملے میں اتنی ہی شفاف ہے تو اس سودے کی جانچ مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے ذریعے کرانے کی جرأت دکھائے۔

جئے پال ریڈی نے الزام لگایا کہ رافیل طیارے کے سودے میں دراصل وزیر اعظم مودی نے انیل امبانی کے حق میں دلالی کی ہے۔ اگر ایسا نہیں ہے تو اس معاملے کی جانچ کے احکامات صادر کریں۔ حکومت کا دعویٰ ہے کہ رافیل معاہدہ انتہائی شفاف ہے، اگر یہ شفاف ہے تو معاہدے کو منظر عام پر لایا جائے۔اس موقع پر کے پی سی سی صدر دنیش گنڈو راؤ اور دیگر لیڈر بھی موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...