حکومت کا رافیل سودے کو پاک وصاف کہنا ’مضحکہ خیز‘: کانگریس

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd January 2019, 1:36 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 21جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کانگریس نے رافیل معاملے کو لے کر پیر کو نریندر مودی حکومت پر پھر نشانہ لگایا اور کہا کہ حکومت کی جانب سے اس طیارے سودے کو شفاف اور بچولیے کا کردار سے آزاد بتانا ’مضحکہ خیز‘ہے۔

پارٹی کے سینئر ترجمان آنند شرما نے وزیر دفاع کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے الزام لگایا کہ اس پورے معاملے پر پردہ ڈالنے کے لئے وزارت دفاع کا غلط استعمال کیا گیا ہے۔ شرما نے کہاکہ اپوزیشن نے رافیل طیارے خرید کو لے کر بنیادی سوال اٹھائے ہیں۔ان سوالات میں قومی سلامتی سے سمجھوتہ، قومی مینوفیکچرنگ کی صلاحیت کو نقصان پہنچانے،ایچ اے ایل کو ٹیکنالوجی سے نظرانداز کرنے اور سرکاری خزانے کو ہڑپنے سے منسلک سوالات شامل ہیں۔

انہوں نے کہاکہ وزیر دفاع کی جانب سے اپوزیشن کے سوالوں کو کارپوریٹ لابنگ قرار دینا قابل اعتراض ہے۔یہ دیکھنا افسوسناک ہے کہ معاملے کو چھپانے کے لئے وزارت دفاع کا غلط استعمال کیا گیا اور وزیر دفاع اس چیز کا دفاع کرنے پر اتر آئی ہیں جس کا دفاع ہو ہی نہیں سکتا۔کانگریس کے سینئر لیڈر نے کہاکہ حکومت اور بی جے پی یہ دعوی مضحکہ خیز ہے کہ رافیل سودا شفاف ہے اور اس سے بچولیوں کو باہر رکھا گیا۔حقیقت یہ ہے کہ یہ ناقص تھا۔یہ ضرور تھا کہ کوئی بچولیا نہیں تھا، لیکن اس وقت کیا ہوگا جب وزیر اعظم جی خود کارپوریٹ دوستوں کی جانب سے قدم اٹھاتے ہوں۔انہوں نے سوال کیاکہ وزیر اعظم نے فرانس کے سابق صدر کے بیان کو ذاتی طور مسترد کیوں نہیں کیا؟ اس کا کوئی جواب ہے؟ 

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔