رادھا موہن سنگھ نے نیپال کے زرعی شعبے کو آگے بڑھانے کے لیے تعاون کایقین دلایا 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th June 2018, 11:23 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی19جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر جناب رادھا موہن سنگھ نے آج نئی دہلی میں اپنے نیپالی ہم منصب اورنیپال کے زراعت ، زمین بندوبست اور امداد باہمی کے وزیر جناب چکرپانی کھنال سے ملاقات کی اور نیپال کے زرعی شعبے کو آگے بڑھانے کے لیے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔جناب سنگھ نے کہا کہ دونوں ملک بڑی حد تک زراعت پر منحصر ملک ہیں اور دونوں ملکوں نے دو فریقی تعاون کے لئے زراعت کی ایک اہم شعبے کے طورپر نشاندہی کی ہے اور اس مقصد کے لئے ہم نیپال کو تعاون دینے کے لیے پابند عہد ہیں۔ہند۔نیپال‘‘زراعت میں نئی شراکت داری’’ کی وزارتی افتتاحی میٹنگ کے دوران دونوں وزراء نے زرعی شعبے میں باہمی تعاون کو مضبوط کرنے طور طریقوں پر تبادلہ خیال کیا، جس میں زرعی تحقیق و تعلیم ، کھادوں کی سپلائی کے لئے بندوبست ، معائنہ ، جانچ اور سرٹیفکیشن نظام کو باہم تسلیم کرنا۔ تجارتی سہولت فراہم کرنے کے لئے اقدامات ، مویشیوں س متعلق خدمات کو تقویت دینا، مویشیوں کے علاج سے متعلق تحقیق و ترقی سہولتیں اور انڈیا کونسل فارایگریکلچرل ریسرچ (آئی سی اے آر) اور نیپال ایگریکلچرل ریسرچ کونسل(این اے آر سی) کے درمیان لین دین کا فروغ شامل ہیں۔وزیر زراعت نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ نامیاتی کاشت کاری اور مٹی صحت سے متعلق ایک تجرباتی پروجیکٹ کو ہندوستان کے ذریعے نیپال میں نافذ کئے جانے کے کام کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔جناب رادھا موہن سنگھ نے مزید کہا کہ زرعی پیداواریت میں اضافہ کرنے اور کسانوں کی فلاح و بہبود سے متعلق نئے اقدامات کے نفاذ سے ہندوستان کو جو تجربات حاصل ہوئے ہیں، انہیں وہ نیپال کے ساتھ مشترک کرنے میں خوشی محسوس کرے گا۔ان اقدامات میں مٹی صحت کارڈ ، پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا، ای۔نیم، پردھان منتری کرشی سینچائی یوجنا وغیرہ شامل ہیں۔ان اقدامات کے مثبت نتائج برآمدہوئے ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ہندوستان کے دورے پر آیا ہوا وفد ثمر آور معلومات حاصل کرے گا، جس سے نیپال میں زراعت اور اس سے متعلقہ شعبوں کی بہتری میں مدد ملے گی۔نیپال کے زراعت ، زمین بندوبست اور امداد باہمی کے وزیر جناب چکر پانی کھنال انڈین ایگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ، پوسا اور نیشنل سینٹر آف آرگینک فارمنگ ، غازی آبادکا دورہ کریں گے۔وہ 19 سے 23 جون 2018ء تک5 روزہ دورے پر ہیں۔جناب کھنال کی دعوت پر مرکزی وزیر زراعت جناب رادھا موہن سنگھ‘‘زراعت میں نئی شراکت داری’’ سے متعلق آئندہ میٹنگ میں شرکت کے لیے نیپال کا دورہ کریں گے۔وزیر موصوف نے شراکت داری کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے تئیں اپنے عزم کااعادہ کیا۔ہندوستان اور نیپال کے وزرائے اعظم نے 7 اپریل 2018ء کو ‘‘ زراعت میں نئی شراکت داری’’کاآغازکیاتھا، تاکہ زرعی شعبے میں دوفریقی تعاون میں اضافہ کیا جائے، جس سے دونوں ملکوں کے کسانوں کو فائدہ پہنچے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔