قرآن کی تعلیم مسلمانوں کی اہم ترین ضرورت؛ دارالعلوم اسراریہ سنتوشپورمیں علماء کا خطاب

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 21st July 2017, 4:38 PM | ملکی خبریں |

کولکتہ 21 جولائی (پریس ریلیز؍ایس او نیوز) حفظ و تجوید کے معروف ادارہ دارالعلوم اسراریہ سنتوشپور میں طلبہ کی انجمن بزم اسراریہ کا افتتاحی پروگرام منعقد ہوا،اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے مفتی مختار گیاوی نے کہاکہ قرآن کریم پڑھناپڑھانااللہ کے نزدیک سب سے پسندیدہ عمل ہے اوراس کی توفیق خاص بندوں کوہی ملتی ہے،پس وہ تمام طلبہ لائق مبارکباد ہیں جنھیں قرآن کریم کی تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملااوروہ دارالعلوم اسراریہ سنتوشپور جیسے معیاری اور مثالی ادارے میں داخل ہوئے۔

انھوں نے کہاکہ تعلیم و تربیت اسلام کا بنیادی اور اہم ترین حکم ہے،تعلیم کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتااور نہ کامیاب ہوسکتاہے، لہذا ہمیں تعلیم کی طرف بھرپورتوجہ دینی چاہیے۔ مدرسہ کے مہتمم مولانانوشیر احمدنے اس موقع پر تعلیم کی اہمیت و فضیلت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے حصول کے لیے گھر سے نکلنا ایسا ہی ہے،جیسے کہ اللہ کے راستے میں جہاد کے لیے نکلنا،چنانچہ ہمارے نبیﷺنے فرمایاہے کہ اگر کوئی انسان دین کا علم حاصل کرتے ہوئے وطن سے دور فوت ہوجائے تو وہ شہید ہوگا۔یہ بڑی فضیلت کی بات ہے اورتمام طلبہ کواس کا احساس ہونا چاہیے۔مولانانے طلبہ کوتعلیم میں خوب لگن اور محنت کا مظاہرہ کرنے کے ساتھ اخلاصِ نیت،اساتذہ کا ادب و احترام،نمازکی پابندی اور ساتھیوں کے ساتھ محبت اور ہمدردی کابرتاؤاختیار کرنے بھی تاکید کی۔انھوں نے دارالعلوم اسراریہ کی تعلیمی خصوصیات پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایاکہ دارالعلوم اسراریہ میں طلبہ کے مستقبل کو سنوارنے اور روشن بنانے کی ہرممکن کوشش کی جاتی ہے، چنانچہ ادارے کے تعلیمی معیار کو مضبوط رکھنے کے لئے ششماہی و سالانہ امتحانات کے علاوہ ہر ماہ مسابقہ اور ہرتین ماہ پرامتحانات منعقد کیے جاتے ہیں،جس کے نتائج الحمدللہ کافی اطمینان بخش اور طلبہ کے لئے نفع بخش ثابت ہورہے ہیں،ساتھ ہی یہاں سنت نبویﷺ اور اکابر و بزرگان دین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے تربیت کا بھی اہتمام کیاجاتا ہے ۔انھوں نے مدرسہ کے نگراں انجینئر وقار احمد خان کی جانب سے طلباء کو خوشخبری دی کہ جو بچے لگاتاردومسابقوں میں نمایاں کامیابی حاصل کریں گے انہیں گراں قدر انعامات سے نوازاجائے گا۔ قبل ازاں پروگرام کا آغاز قرآن کریم کی تلاوت اور دربار رسالت مآبﷺمیں نذرانۂ عقیدت پیش کرکے ہوئی اور مدرسہ کے طلبہ نے بھی مختلف علمی پروگرام پیش کئے جنھیں سامعین نے دلچسپی سے سنا۔اس موقع پرطلبہ کی کثرت کے پیش نظر انجمن بزم اسراریہ کوبزم قادریہ و بزم فاروقیہ نامی دوحلقوں میں تقسیم کیاگیا،تاکہ تمام طلبہ کومحنت کرنے اور اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرنے کا موقع ملے،اس کے علاوہ بغیر دورکئے ہوئے رمضان کے مہینے میں تراویح سنانے والے مدرسہ کے طلباء کوانعامات سے بھی نوازاگیا۔پروگرام میں ہاسٹل میں مقیم پونے دوسوسے زائد طلباء شریک رہے ،جبکہ خصوصی شرکاء میں قاری علی مرتضی، مولانامنیرالدین، قاری عبدالواحد اشاعتی، مولانا مرغوب الرحمن،مولاناقاری شریف کفلیتہ ،قاری عبدالقادر بھاگلپوری اور قاری حسن دیناجپوری کے نام قابل ذکر ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔