پنجاب نیشنل بینک گھوٹالہ، دہلی، ممبئی، سورت کے شو روم پر چھاپہ، نیرو مودی نے بینک سے مانگا 6 ماہ کا وقت
ممبئی15فروری(ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )سرکاری بینک پنجاب نیشنل بینک میں ملک کا بڑا بینکاری سنسنی خیز گھوٹالہ ہوا ہے،واضح ہو کہ یہ گھوٹالہ تقریباََ11500کروڑکاہے۔اس گھوٹالے میں ہیرے کے تاجر نیرو مودی کا نام سامنے آیا ہے۔ ذرائع کے حوالے سے خبر ملی ہے کہ پی این بی بینک میں11500 کروڑ کے گھوٹالے میں نام سامنے آنے کے بعد نیرو مودی نے پی این بی بینک کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے پیسے ادا کرنے کے لیے چھ ماہ کا وقت مانگا ہے۔ ای ڈی نے جمعرات کو نیرو مودی کے کرلا ویسٹ ممبئی،کالاگھوڑاممبئی،باندرایسٹ ممبئی، لوئر پریل ممبئی، SEZ، سورت، دہلی کے علاوہ نیرو مودی کے نو ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے ہیں ۔ نیرو مودی نے بینک کو خط لکھ کر پیسے ادا کرنے کی بات کہی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ان کی کمپنی ڈائمنڈ فائر اسٹار کی کل قیمت 6,435کروڑ ہے اور وہ اس سے بینک کا پیسہ چکا دیں گے۔ وہیں اس معاملے میں جمعرات کے دن ای ڈی کی چھاپہ ماری جاری ہے۔ ای ڈی نے نو جگہ چھاپے مار ے ہیں ، واضح ہو کہ نیرو مودی ابھی ملک سے باہر ہے ۔ ڈائمنڈ امپورٹ کرنے کے لیے لیٹر آف کریڈٹ کے لئے پی این بی سے رابطہ کیا گیا، نیرو مودی کے لئے پی این بی سپلائرز کو ادائیگی کرتا تھا۔ اس کے بعد میں نیرو مودی سے پیسے وصول کئے جاتے تھے۔ پی این بی حکام نے جعلی لیٹر آف انڈرٹییکنگ جاری کئے، بھارتی بینک کی غیر ملکی برانچوں نے ڈالر میں لون دیئے اور لون کا استعمال بینک کے نوسٹرو اکاؤنٹ کی فنڈگ کے لئے ہوا، اکاؤنٹس سے فنڈ کو بیرون ملک میں کچھ فرموں کو بھیجا گیا۔ نوسٹرو اکاؤنٹ ایک بھارتی بینک کا غیر ملکی بینک میں اکاؤنٹ ہے۔ علاوہ ازیں اس سنسنی خیز گھوٹالہ سے دو پبلک سیکٹر بینک اور ایک پرائیویٹ بینک پر اثر پڑے گا۔ اس میں یونین بینک آف انڈیا، الہ آباد بینک اور ایکسس بینک پر اثر پڑے گا۔ ان تینوں بینکوں نے ملزم کو کریڈٹ کی پیشکش کی تھی۔ پی این بی کے لیٹر آف انڈر ٹیکنگ کی بنیاد پر پیش کی تھی ۔