کسانوں نے شروع کی ریلوے روکو تحریک
چندی گڑھ18اکتوبر (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) پنجاب میں جمعرات کو کچھ سفری ٹرینوں کو منسوخ کر دیا گیا کیونکہ کسانوں نے یہاں ریلوے روکو تحریک کیا تھا۔ گنے کی رقم کے بقایا ادائیگی اور پرالی کے انتظام کے لئے مالی امداد کے مطالبہ پر مبنی سمیت کئی دیگر مطالبات کی تکمیل کے لئے کسانوں نے مظاہرہ کیا ہے ۔کسان مزدور سنگھرش سمیتی کے بینر تلے کسانوں نے مظاہرہ کیا اور وہ گرداس پور، جالندھر اور ترن تارن ضلع میں ریلوے ٹریک پر بیٹھ گئے تھے۔ یہ احتجاج دوپہر ایک بجے شروع ہوا تھا اور شام چار بجے تک چلا۔ریلوے کے ایک افسر نے بتایا کہ ایک روزہ 'ریلوے روکو‘تحریک کی وجہ سے پانچ مسافر ٹرینوں کو منسوخ کرنا پڑا۔