پلوامہ کے دہشت گردانہ حملے کے شہیدوں کی آخری رسوم مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th February 2019, 12:58 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،17؍فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی)  پلوامہ دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والوں کو نم آنکھوں سے الوداع کیا اور ان کی آخری رسوم، ان کے آبائی مقامات پر پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئیں۔ ملک نے شہیدوں کی آخری رسوم میں کئی مرکزی وزیروں، لیڈروں کے علاوہ زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اترپردیش میں بارہ شہیدوں کو ان کے آبائی مقامات پر پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ الوداع کیا گیا۔

اتراکھنڈ کے دو جوانوں کی ہری دوار اور کھٹیما میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسوم ادا کی گئیں۔

پنجاب میں سی آر پی ایف کے چار شہیدوں کی پاکستان کے خلاف نعروں کے ساتھ ان کے آبائی گاؤں میں آخری رسوم ادا کی گئیں۔

بہار میں، سی آر پی ایف کے دو شہید جوانوں کی آخری رسوم ہفتہ کی شام فتوحا اور کہلگانو میں گنگا کے کنارے انجام دی گئیں۔

جھارکھنڈ میں سی آر پی ایف کے جوان وجے سورینگ کے جسد خاکی کو پورے سرکاری اعزاز اور ویدک منتروں کے ساتھ نذر آتش کردیا گیا۔

اوڈیشہ کے شہید ہونے والے دو جوانوں کو ان کے آبائی گاؤوں میں ہزاروں لوگوں نے نم آنکھوں سے الوداع کیا۔

کیرالہ میں سی آر پی ایف کے جوان وی وی وسنت کمار کی آخری رسوم میں مرکزی وزیر کے الفونس اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

تمل ناڈو میں سی آر پی ایف کے شہید ہوئے دو جوانوں کی ان کی آخری رسوم میں شرکت کرنے والے ہزاروں لوگوں میں مرکزی وزیرنرملا سیتا رمن بھی شامل تھیں۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔