جسم فروشی کا کاروبار ترک کرنے پر خواتین کو وظیفہ دیا جائے گا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th July 2018, 1:17 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،11؍جولائی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)تلنگانہ کے سدی پیٹ ضلع کے ڈپٹی کمشنر پولیس جی نرسمہا ریڈی نے کہا ہے کہ اگر جسم فروشی کا کاروبار کرنے والی خواتین اس پیشہ کو ترک کرتی ہیں تو تنہا زندگی گزارنے والی خواتین کے طور پر ان کی نشاندہی کرتے ہوئے انہیں وظیفہ دیا جائے گا۔تلنگانہ حکومت تنہا زندگی گزارنے والی خواتین کووظیفہ فراہم کررہی ہے۔ نرسمہا ریڈی نے ککنور پلی پولیس اسٹیشن کے حدود میں آنے والے رامچندرا نگر گاؤں کی ان جسم فروشی کرنے والی خواتین کے کونسلنگ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہیں یقین دہانی کروائی کہ انہیں قرض بھی جاری کئے جائیں گے تاکہ وہ اپنا چھوٹا موٹا کاروبار شروع کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ ان خواتین کو سلائی مشینیں بھی دی جائیں گی تاکہ وہ ایک احترام والی زندگی بسر کرسکیں۔ ریڈی نے وعدہ کیا کہ ان خواتین کے بچوں کو حکومت کی جانب سے چلائے جانے والے ویلفیر اینڈ ریسیڈنشیل اسکولس میں داخلے اور قیام کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے ان خواتین پر زور دیا کہ وہ اس پیشہ کو ترک کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے شروع کردہ فلاحی پروگراموں سے استفادہ کے ذریعہ ایک باوقار زندگی گزاریں۔انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ تمام سرکاری اسکیمات میں ان خواتین کو ترجیح دی جائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔