محکمۂ توانائی میں تمام طبقات کو پرموشن میں ریزرویشن: ڈی کے شیوکمار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st February 2017, 12:29 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،20؍فروری(ایس او نیوز) ریاستی وزیر توانائی ڈی کے شیوکمار نے کہاکہ درج فہرست ذاتوں اور قبائل کو پرموشن میں دئے گئے ریزرویشن کو منسوخ کرتے ہوئے سپریم کورٹ کی طرف سے جو حکم دیا گیا ہے اس پر ریاستی کابینہ میں تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ محکمۂ توانائی میں درج فہرست طبقات کیلئے پرموشن میں ریزرویشن رائج تھا۔ انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کے اس حکم کو برقرار رکھنے کیلئے ایک طرف انجینئروں کا طبقہ زور دے رہا ہے تو دوسری طرف اس حکم پر نظر ثانی کی اپیل کرنے پر بھی زور دیا جارہا ہے۔بہت جلد کے پی ٹی سی ایل اور دیگر الیکٹری سٹی کمپنیوں کے افسران اور انجینئروں کے ساتھ ایک میٹنگ طلب کی جائے گی، جس میں یہ طے کیا جائے گا کہ درج فہرست طبقات کے ساتھ پسماندہ طبقات ، اقلیتوں اور عام طبقات کیلئے بھی پرموشن میں ریزرویشن مقرر کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ اس نظام کو اپنانے سے صد فیصد انجینئرس 80 فیصد سپرنٹنڈنٹ ، 32، فیصد اسسٹنٹ ایگزی کیٹیو انجینئرس کو از خود ترقی مل جائے گی۔انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں ریاستی حکومت نے اڈوکیٹ جنرل کو ایک مکتوب روانہ کیا ہے۔ 1978میں اس خصوصی پرموشن اسکیم کو رائج کیا گیا تھا، جسے سپریم کورٹ نے 9 ؍ فروری کو مسترد کردیا۔عدالت عظمیٰ کے فیصلہ کے پیش نظر حکومت نے تمام طبقات کو پرموشن میں ریزرویشن دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...