فروغ ہنر سے استفادہ کرنے انجینئروں کو آواز

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 27th July 2017, 10:52 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو۔27؍ جولائی(سیاست نیوز) وشویشوریا ٹیکنیکل یونیورسٹی کی طرف سے دو سو کروڑ روپیوں کی لاگت پر فروغ ہنر مرکز قائم کیاگیا ہے ،جہاں ڈگری یافتہ انجینئرس مختلف فنون کی تربیت کا استفادہ کرسکتے ہیں اور اپنی تعلیم کے ساتھ منتخب ہنر میں غیر معمولی مہارت حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ بات آج اس فروغ ہنر سنٹر کے وائس چانسلر ڈاکٹر کری بسپا نے کہی۔ شہر کے امبیڈ کر ٹیکنیکل یونیورسٹی کے چوتھے کانوکیشن میں انجینئر طلبا کو ڈگریاں تفویض کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی کی طرف سے شمالی کینرا ڈانڈیلی اور مدینا ہلی میں فروغ ہنر مراکز قائم کردئے گئے ہیں ، ان نئے مراکز میں انجینئرنگ طلبا کو خصوصی تربیت سے آراستہ کرنے کیلئے دفاع ، اسرو اور انجینئرنگ شعبے کی نامور کمپنیوں سے وابستہ ماہرین سے رابطہ کیاگیا ہے اور انہیں طلب کرکے خصوصی لکچرس کا اہتمام کیا جائے گا۔ اس تقریب میں انجینئرنگ شعبے کے 181الیکٹرانکس اور کمیونیکیشن شعبے کے 160 امیدواروں کو ڈگری دی گئی ، سیول انجینئرنگ شعبے کے 58 امیدوار، الیکٹرانک اور الیکٹریکل 63طلبا، انڈسٹریل انجینئرنگ کے 25طلبا انسٹرو منٹ ٹیکنالوجی کے 44طلبا ، کمپیوٹر سائنس کے 126 طلبا ، ٹیلی مواصلات کے 51 طلبا ، میڈیکل الیکٹرانک کے 21طلبا سمیت 800طلبا کو ڈگریاں پیش کی گئیں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...