روزگار پر سچ چھپانے کی کوشش میں ہیں وزیر اعظم:راہل گاندھی

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 16th March 2019, 2:25 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی:15 /مارچ(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا)دنیاکے کئی اہم ماہرین اقتصادیات کی طرف سے ہندوستان کی اقتصادی ترقی سے منسلک اعداد و شمار میں سیاسی مداخلت پرتشویش جتائے جانے کے بعد کانگریس صدر راہل گاندھی نے جمعہ کو وزیر اعظم نریندر مودی پر نشانہ لگایا اور الزام عائدکیاہے کہ وہ روزگار پر حقیقت اور اپنی ناکامی چھپانے کے لئے کی کوشش کر رہے ہیں۔گاندھی نے ٹویٹ کر کہاکہ نریندر مودی سچ چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ روزگار سے منسلک اعداد و شمار کہیں عوامی نہ ہو جائیں۔ خبروں کے مطابق ماہرین اقتصادیات اورسماجی دانشمندوں نے اقتصادی اعداد و شمار میں مبینہ سیاسی مداخلت کو لے کر تشویش ظاہرکی ہے۔کل108ماہرین نے ایک مشترکہ بیان میں اعداد و شمار تنظیموں کی ادارہ آزادی بحال کرنے اپیل کی ہے۔جی ڈی پی کے اعداد و شمار میں ترمیم کرنے اور این ایس ایس او کی طرف سے روزگار کے اعداد و شمار کو روک کر رکھے جانے کے معاملے میں پیدا ہوئے تنازعہ کے پیش نظر یہ بیان آیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

سپریم کورٹ نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو دی یکم جون تک کے لئے عبوری ضمانت ؛ کیا جاری انتخابات پر پڑے گا اس کا اثر ؟

سپریم کورٹ نے آج جمعہ کو  دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو یکم جون تک 21 دنوں کے لیے عبوری ضمانت دے دی۔ عام آدمی پارٹی (AAP) کے قومی کنوینر کو  سات مرحلوں میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے لیے پولنگ ختم ہو نے کے ایک دن بعد یعنی 2 جون کو خودسپردگی کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔

بی جے پی مذہب کے نام پر الیکشن لڑ رہی ہے: محبوبہ مفتی

  پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ بی جے پی لوگوں کی بھلائی کے لئے کام کرنے کے بجائے مذہب کے نام پر الیکشن لڑ رہی ہے انہوں نے دعویٰ کیا کہ لوک سبھا الیکشن کے پہلے تین مرحلوں میں بی جے پی بری طرح سے ہار رہی ہے ان کا کہنا تھا: 'اننت ناگ – راجوری – پونچھ میں ...

کیا بی جے پی تیسرے مرحلے کو آخری مرحلہ سمجھ کر شکست قبول کرے گی؟اکھلیش یادو

لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے منگل کو اتر پردیش میں تیسرے مرحلے کے لیے 10 سیٹوں پر ووٹنگ کے بعد، سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اور یوپی کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت تنقید کی ہے۔ ایک طرف ایس پی لیڈر نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی شکست کا منشور جاری کیا ہے تو ...

راہل گاندھی کا مودی کو اڈانی اور امبانی کے ہاں ای ڈی اور سی بی آئی بھیجنے کا چیلنج

اڈانی اور امبانی کے حوالے سے بدھ کو راہل گاندھی کو نشانہ بنانا وزیراعظم نریندر مودی کو مہنگا پڑ گیا۔ راہل گاندھی نے  اس کا ترکی بہ ترکی جواب دیتے ہوئے  وزیراعظم کوچیلنج کیا کہ وہ اڈانی اور امبانی کے خلاف جانچ کیوں نہیں کرواتے،ان کے ہاں ای ڈی ،  سی بی آئی  اور انکم ٹیکس محکمہ ...

بی جے پی کی پوری مشینری راہل گاندھی سے متعلق جھوٹ پھیلانے میں مصروف: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بدھ (8 مئی) کو رائے بریلی میں انتخابی تشہیر کے لیے منعقدہ ایک جلسۂ عام سے خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بی جے پی و پی ایم مودی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی پوری مشینری راہل گاندھی سے متعلق جھوٹ پھیلانے میں مصروف ہے۔ نریند مودی ...