شدت پسندوں کی دہشت گردی :افرازل کے قاتل اور شہ دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہو 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th December 2017, 12:31 AM | ملکی خبریں |

جمعیۃعلماء راجستھان کے وفد کی ڈی جی پی کے ساتھ میٹنگ،جمعیۃعلماء مالدہ کا وفد اہل خانہ سے ملنے سعید پور پہنچا 
نئی دہلی ، 9؍ دسمبر (ایس او نیوز؍پریس ریلیز)ادے پور کے راج سمند میں وحشیانہ طور سے قتل کیے گئے افراز الاسلام کی آہ ملک کے گوشے گوشے میں گونجنے لگی ہے ۔ آج ملک کی اہم تنظیم جمعیۃعلماء ہند کی راجستھان اکائی کا وفد حضرت مولانا محمود مدنی کی ہدایت پرراج سمند پہنچا اور وہاں ڈی جی پی اوپی گہلوترا ، آئی جی آنند شری واستو،ایس پی مکیش ترپاٹھی وغیرہ کے ساتھ بیٹھک کی اور اصل مجرم اور اس طرح کے جرم کو شہ دینے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ۔جمعیۃعلماء راجستھان کے نائب صدر مولانا شبیر احمدنے ملاقات کے بعد کہا کہ ڈی جی پی نے ہمیں یقین دلایا ہے کہ فساد ی اور فساد پھیلانے والے دونوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جارہا ہے ، دوسری طرف راجستھان سرکار نے افرازل کے اہل خانہ کو پانچ لاکھ روپے بطور معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے ۔ جمعیۃعلماء کے وفد میں راج سمند میں رہنے والے افرازل کے چند رشتہ دار بھی شریک تھے، وفد نے ڈی جی پی کے سامنے صاف لفظوں میں کہا کہ مجرم کی دماغی حالت اور نشہ گر ہونے کو موضوع بحث بنا کر مقدمہ کو ہر گز ہلکا نہ کیا جائے جیسا کہ پولس عملہ کے چند افراد نے غیر ذمہ دارانہ طور سے اخبار کو بیان دیا ہے ، کیوں کہ جس طرح سے الگ الگ جگہوں پر مجرم نے ویڈیو بنائے ہیں ، یہاں تک کہ مندر میں اس نے ایک ویڈیو شوٹ کی ہے ، اس کی روشنی میں مجرم کی دماغی حالت پر کوئی سوال نہیں اٹھایا جاسکتا ، ہاں وہ فرقہ پرست عناصر کے پرجوش نعروں او رمنفی مہم کے ذریعہ برین واش کیا ہو ا شخص ہے، اس لیے یہ سرکار کی ذمہ داری ہے کہ نہ صرف چھیپ کو کاٹا جائے بلکہ اس کے جڑ کی بھی نشاندہی کی جائے۔ جمعیۃ  کے وفد میں مولانا محمد یونس صاحب سکریٹری جمعیۃعلماء  راجستھان، اے ایم خاں راج صدر راج سمند مسلم سماج،محمد رفیق خاں،ایڈوکیٹ فیروز خاں،شکیل بھائی ریلاوٹ،محمد سلیم،شکیل احمد بھیل واڑہ،مشرف خاں،فاروق بھائی وغیرہ شامل تھے۔ ادھر دوسری طرف مغربی بنگال کے مالدہ ضلع میں واقع سعید پورکالی چک پہنچ کر جمعیۃعلماء  ضلع مالدہ کے وفد نے افرازل کے غم زدہ اہل خانہ سے ملاقات کی اور لوگوں کو صبر وتحمل کے ساتھ حالات سے مقابلہ کرنے کی تلقین کی ، سعید پور میں ہر طرف غم کا سایہ ہے ، لوگوں کی آنکھوں میں آنسوہے کہ کس طرح افرازل اپنی ماں کا نام پکا پکار کر مدد مانگتا رہا اور وحشی ظالم نے اس ٹکرے ٹکرے کرکے جلادیا۔سعیدپورپہنچنے والے جمعیۃ  کے وفدمیں حافظ نذرالاسلام سکریٹری جمعیۃعلماء  ضلع مالدہ،رضاء الکریم، سمیع العالم وغیرہ شریک تھے ۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔