ہنوما جینتی جلوس متنازعہ روٹ میں لے جانے ہندو تنظیمیں بضد فساد مچانے کی کوشش میں پرتاپ سمہا گرفتار، اننت کمارہیگڈے نے ہنسور بند کا اعلان کیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 4th December 2017, 10:39 AM | ریاستی خبریں |

ہنسور،3/دسمبر (ایس او نیوز) ہنوما جینتی اتسوا کیلئے آرہے رکن پارلیمان پرتاپ سمہا سمیت سینکڑوں بھگتوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔جس سے شہر میں حالات کشیدہ ہوگئے ہیں۔شہر کے اکثر علاقوں میں دکانیں بند پڑی ہیں اور خوف کا ماحول بن چکا ہے۔ ہنومان کے بھگتوں کی طرف سے نعرے بازی اور جلوس نکالنے کی کوشش جاری ہے مگر پولیس انہیں موقع نہیں دے رہی ہے۔ جس پر بھگت شدید برہمی ظاہر کررہے ہیں۔اور پولیس کے خلاف نعرے بازی پر اتر آئے ہیں۔اس موقع پر رکن پارلیمان پرتاپ سمہا نے اخباری نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی طرح کی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی ہے۔ اور شہر میں بدامنی اور شر پھیلانے کی کوشش نہیں کی ہے۔ پھر بھی پولیس ہندوؤں کے مذہبی تہوارکے ماننے میں خلل پیدا کررہی ہے جس کے لئے ریاستی حکومت ہی ذمہ دار ہے۔ پرتاب سمہا نے کہا کہ ہنوما جینتی کے پیش نظر نکالے جارہے جلوس کو پر امن طریقے سے اہتمام کرنے کے مقصد سے جدوجہد جاری تھی مگر پولیس غیر ضروری طور پر عوام کو گمراہ کرنے اور تنازعہ کھڑا کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ ہنوما کی مورتی کو اگر کسی نے ہاتھ لگایا تو انجام اچھا نہیں ہوگا۔ ہر سال ہنوما جینتی عالیشان پیمانے پر منائی جاتی تھی مگر پچھلے سال ہوئی گڑبڑ اور کمشیدہ حالات کے پیش نظر ضلع انتظامیہ اور پولیس کی طرف سے 144سیکشن جاری کردیا گیا ہے اور پولیس کا معقول بندوبست کیا گیا ہے۔ آج صبح جیسے ہی رکن پارلیمان شہر میں داخل ہوئے انہیں پولیس نے گرفتار کرلیا اور ان کے ساتھ منیشورا کاول میدان میں جمع ہوئے 100سے زائد ہنوما بھگتوں کو بھی گرفتار کرلیا جس سے حالات مزید کشیدہ ہوگئے۔ بھگتوں کی گرفتاری پر شدید ناراضی ظاہر کرتے ہوئے احتجاجی دھرنا دیا گیا اور یہ وارننگ دی کہ مندر کے روبرو ہنوما کی مورتی رکھ کر ہفتہ بھر احتجاجات کئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ اس سال جشن میلاد النبیؐ اور ہنوما جنیتی دونوں ایک ساتھ منعقد ہونے کی وجہ سے ہنسور میں جلوس کیلئے ضلع انتظامیہ اور محکمہ پولیس کی طرف سے منعقدہ امن کمیٹی اجلاس میں ہنوما جینتی کے جلوس کیلئے ہنسور شہر کے بی ایم روڈ پر واقع ایشور آنجنیا مندر سے کلپتور سرکل کے ذریعہ منیشورا کاول میدان پہنچنے اور وہاں اجلاس منعقد کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ گزشتہ روز رکن پارلیمان پرتاپ سمہا اور ہنوما جینتی کمیٹی سے اراکین نے حسب سابق کلکنیکے رنگاناتھ لے آؤٹ سے جلوس نکالنے اور شہر کے اہم راستوں سے گزرتے ہوئے جلسہ گاہ پہنچنے کی اجازت دیئے جانے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس کے علاوہ یہ اعلان کیا تھا کہ ہنوما بھگتوں کو پولیس سے خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ گرفتاری کی پرواہ کئے بغیر جلوس میں حصہ لیں۔محکمہ پولیس کی طرف سے گزشتہ ایک ہفتے سے یہ اعلان کیا جارہا تھا کہ بچوں کو جلوس میں روانہ نہ کریں۔ اس بات کو لے کر پرتاپ سمہا اور پولیس کے درمیان لفظی جھڑپ بھی ہوئی تھی۔ اس کے باوجود پولیس محکمے کی جانب سے ایشور مندر سے منیشورا کاول تک جلوس کی اجازت دے کر بقیہ مقامات پر دفعہ 144کے تحت امتناعی احکامات جاری کردئے تھے۔اس کے باوجود جلوس لے جانے کی کوشش کرنے پر پولیس نے یہ اقدامات کئے اور حالات کشیدہ ہوگئے۔ مرکزی وزیر اننت کمار ہیگڈے نے آج یہاں ہنسور پہنچ کر بند منانے کا اعلان کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...