فرقہ پرست پارٹی کو روکنے کانگریس جے ڈی ایس کا اتحاد: دیوے گوڈا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th March 2019, 10:59 AM | ریاستی خبریں |

ہاسن،24؍ مارچ (ایس او نیوز) فرقہ پرست پارٹی کو اقتدار سے دور رکھنے کے مقصد سے کانگریس۔ جے ڈی ایس پارٹیوں نے اتحاد تشکیل دیا ہے۔ہاسن لوک سبھا حلقہ سے میرا پوتہ پرجول ریونا میدان میں ہے۔ ہاسن کے عوام سے اُمید ہے کہ وہ پرجول کو جتائیں گے ۔ یہ باتیں جے ڈی ایس کے سربراہ ایچ ڈی دیوے گوڈا نے کہیں۔

شہر کے تحصیلدار دفتر کے قریب منعقدہ جے ڈی ایس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہاسن ضلع میں آپ تمام کے آشیرواد سے 60؍ سال سے سرگرم سیاست میں ہوں ، میں حلقہ چھوڑ جارہا ہوں ۔ ایسا اندیشہ وخدشہ کسی کے دل میں نہیں ہونا چاہئے میں اپنے پوتے کو آپ کی گود میں ڈال رہا ہوں۔ اس کو بھی اپنا آشیرواد دیں اور حلقہ کی خدمت کرنے کا موقع دیں۔ پرجول ریونا غلط راہ پر چلتا ہے گوشمالی کرتے ہوئے راہ راست پرلانے کی طاقت اب بھی میرے پاس ہے، یہ طاقت مجھے آپ سے ملی ہے۔ گزشتہ کئی برسوں سے ضلع میں کانگریس اور جے ڈی ایس والے رسہ کشی کرتے ہوئے آئے ہیں۔ لیکن اب ہم خدا کی مرضی سے ایک ہوگئے ہیں۔ فرقہ پرست پارٹی ضلع میں اپنی جڑ نہ پھیلائے اس مقصد کے تحت ہم نے اتحاد رچایا ہے۔ اس موقع پر ریاستی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم جی ٹی دیوے گوڈا نے کہا کہ کانگریس۔ جے ڈی ایس دونوں پارٹیاں ایک ہوں اور مشترکہ طور پر کام کریں یہ خواہش دیوے گوڈا کی تھی ۔ آج یہ خواہش تکمیل کو پہنچی ہے۔

مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی روزگار فراہم کرنے کے معاملہ میں بالکل ناکام ہوگئے ہیں۔ کسی بھی ایک شعبہ میں مودی روزگار کے مواقع پیدا نہیں کرسکے صرف موبائل، نیٹ ورک کو ترجیح دیتے ہوئے روزگار کے مواقع پیدا نہیں کئے جاسکتے۔ بی جے پی جھوٹے وعدوں کے ذریعے برسراقتدار آئی ہے۔ بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے لئے کانگریس ۔ جے ڈی ایس اتحاد تشکیل پایا ہے۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے جی ٹی دیوے گوڈا نے کہا کہ منڈیا میں نکھل کمارسوامی اپنی جیت درج کریں گے۔ وہاں کے عوام خود کہہ رہے ہیں کہ وہ نکھل کمار کے علاوہ کسی اور کو ووٹ نہیں دیں گے۔ اس پروگرام میں رکن اسمبلی وائی ایس دتہ، ایم ایل سی گوپال سوامی ، کڈور اسمبلی حلقہ کی سابق ایم ایل اے گائتری شانتا گوڈا ، ایس ایم آنند، ناڈگوڈا ودیگر شریک رہے۔ پروگرام میں بروز جمعہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرنے والے منسپل انتظامیہ کے وزیر شیولی کو ایک منٹ کی خاموشی کے ذریعہ خراج عقیدت پیش کی گئی۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...