فیروز آباد میں دن دہاڑے اغوا;سہارنپوراورمتھرامیں بھی لاء اینڈآرڈربدحال

Source: S.O. News Service | Published on 19th May 2017, 11:30 PM | ملکی خبریں |

فیروزآباد19مئی(ایس او نیوز) وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے  اترپردیش میں قانون بہتر بنانے کے دعوے اور مجرموں کو سدھر جانے کی وارننگ کا کوئی اثر نظر نہیں آرہا ہے۔سہارنپور میں تشدد کے واقعات، متھرا میں  قتل کی واردات کے بعد اب فیروز آباد میں دن دہاڑے ڈاکٹرکا اغوا کئے جانے کی واردات پیش آئی ہے۔

مسلح بدمعاشوں نے یوپی کے بڑے معالج وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کے قریبی دوست سنجے متل کا گن پوائنٹ پرجمعہ کو فیروز آباد سے اغوا کر لیا۔متھرا میں دو جویلرس کے ساتھ دن دہاڑے لوٹ مار اور قتل کے بعد پریکٹیشنر کے اغوا کی اس واقعہ نے یوپی کے  نظام کوبے نقاب کردیاہے۔حالت یہ ہو گئی ہے کہ یوپی کی یوگی حکومت اور پولیس کو قانون وانتظامات کے معاملے پراپوزیشن کے سوالوں کا جواب دیتے نہیں بن رہاہے۔ایف ایم گلاس انڈسٹری کے مالک سنجے متل فیروز آباد میں نگلا بھاؤ انڈسٹریل علاقے میں اپنی فیکٹری جارہے تھے۔اس دوران متل کی انوواکوپولیس کے بھیس میں دوموٹرسائیکل سواروں نے رکوایا ، کار رکوانے سے پہلے ان پولس نما اغوا کاروں نے سگنل کے دونوں طرف گاڑیوں کو روک دیا تھا، جیسے ہی متل کی کار رُکی، بائک پر سوار لوگوں نے پلک جھپکتے کار کے اندر گھس گئے، ایک شخص اگلی سیٹ پر دو دیگر پچھلی سیٹ پر بیٹھ گئے  اور بندوق کی نوک پر ڈرائیور کو آگرہ کی طرف  بڑھنے کا حکم دیا اور پوری کار کو ہی یرغمال بناکر اغواکر کےلے گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ  واقعہ کے وقت 42سالہ سنجے متل دوپہر قریب 12:30 بجے  اپنی  فیکٹری جارہے تھے، جب دن دھاڑے ان کا اغوا کیا گیا تو روڈ پر گذرنے والوں نے پورا تماشہ اپنی انکھوں سے دیکھاجس میں سے کسی نے فوری طور پر پولس کو واقعے کی جانکاری دی۔ اطلاع ملتے ہی پولس حرکت میں آگئی ، اغوا کی کاروائی کو ناکام بنانے کے لئے فوری طور پر  اسپیشل ٹاسک فورس کو اُتارا گیا  اور شہر کے اہم ناکوں پر ناکہ بندی کرادی گئی،  جس کے نتیجے میں اغواکاروں کو زیادہ دور فرار ہونے کا موقع نہ مل سکا اور پولس  قریب ساڑھے چار گھنٹوں کی محنت سے سنجے متل کی کار کو روکنے میں کامیاب ہوگئی۔

خیال رہے کہ یہ واقعہ متھرا سانحہ کے صرف دودن بعد ہوا ہے۔  متھرا میں ڈکیتی کے  ایک واقعہ میں دو جویلرس کا قتل کر دیا گیا تھا۔بتا دیں کہ بیس سال پہلے سنجے متل کے والد ایس پی متل کا بھی اغوا ہوا تھا اور پھر ان کو  چھڑانے کے لئے خاندان کو ایک کروڑکاتاوان دیناپڑاتھا۔

دو جویلرس کے قتل پر جویلرس کمیونٹی میں واقعہ کو لے کر سخت ناراضگی پائی جارہی ہے اور کاروباری کمیونٹی نے واقعہ کو لے کر بڑے سطح پر اپنا احتجاج درج  کیا ہے۔متھرا اسکینڈل کی مخالفت میں تقریباََ 7000سے زیادہ جویلرس نے جمعہ کو اپنی دکانیں بند رکھتے ہوئے اپنے غصے کا اظہار کیا ہے۔ اس بات کا بھی خیال رہے کہ  دو جویلرس کی موت کے بعد یوگی حکومت نے چارپولیس والوں کومعطل کر دیا تھا۔
 

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔