کرناٹک پولیس کی تحویل میں ابھی 18,477ضبط کر دہ گاڑیوں کا ذخیرہ موجود

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th December 2018, 10:59 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،10؍دسمبر(ایس او نیوز) کرناٹک پولیس اور ٹرانسپورٹ محکمہ نے واضح کیا ہے کہ اکتوبر 2018 تک ان کے ذریعہ ٹریفک ضابطوں کی خلاف ورزی سے متعلق مختلف معاملات کے لئے ضبط کر دہ کل 19,868 سواریوں کو فروخت کر دیا گیا ہے۔البتہ اب بھی 18,477 گاڑیاں ریاست کے مختلف پولیس تھانوں میں کھڑی ہوئی ہیں جن کو فروخت کرنا باقی ہے۔

واضح رہے کہ لوک آیوکتہ نے ایک شکایت کی بنیاد پر پولیس اور ٹرانسپورٹ محکمہ کو ہدایت دی تھی کہ وہ ضبط کر دہ گاڑیوں کی نیلامی سے متعلق صورت حال کی رپورٹ لوک آیوکتہ میں پیش کریں،مذکورہ شکایت سدا لنگے گوڈا کی طرف سے داخل کی گئی تھی۔

پولیس محکمہ کی طرف سے جو رپورٹ داخل کی گئی ہے اس میں کہا گیا ہے کہ سال 2015 سے 2018 (اکتوبر) تک کل 19,868 گاڑیوں کو نیلام کیا گیا ہے۔اس رپورٹ کی روشنی میں لوک آیوکتہ نے کہا ہے کہ ’’افسران کا کہنا ہے کہ اگر پولیس محکمہ کو مزید چار ماہ کا وقت دیا جاتا ہے تو وہ نیلامی کے قابل سواریوں کی تعداد میں قابل قدر حد تک کم پیدا کر سکتے ہیں بلکہ ممکن یہ ہے کہ اگلے چار ماہ میں نیلامی کے لئے صرف پانچ فیصد گاڑیاں ہی باقی رہ جائیں گی‘‘۔

لوک آیوکتہ نے مزید کہا ہے کہ ’’محکمہ کی طرف سے میری ہدایات پر عمل کرنے کے سلسلہ میں عمدہ رد عمل کا اظہار ہوا ہے اور انہوں نے موثر اقدامات کئے ہیں اور بڑی تعداد میں ضبط کر دہ گاڑیوں کی نیلامی کا کام انجام پایا ہے، اسی پس منظر میں باقی بچی ہوئی گاڑیوں کی نیلامی کے لئے انہیں مزید چار ماہ کا وقت فراہم کیا جاتا ہے‘‘۔

پولیس محکمہ کی طرف سے جو رپورٹ داخل کی گئی ہے اس کے مطابق محکمہ کی طرف سے سال 2018 میں اکتوبر کے مہینہ تک کل ایک لاکھ 57 ہزار گاڑیاں ضبط کی گئی تھیں جن پر دعویٰ کرنے والے کوئی بھی آگے نہیں آئے ہیں ، ان غیر مطلوبہ ضبط کر دہ گاڑیوں میں سے پولیس محکمہ نے کل ایک لاکھ 39 ہزار گاڑیوں کو نیلام کر دیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...