وزیر اعظم نریندر مودی پہلے چائے و الا، اب چوکیدار بن کر کر رہے تشہیر: مایاوتی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th March 2019, 11:32 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،19 مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے شروع کی گئی’میں بھی چوکیدار‘ مہم پر بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سربراہ مایاوتی نے منگل کو طنز کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ انتخابات میں چائے والا اور اب چوکیدار...، ملک واقعی بدل رہا ہے،بعد میں ایس پی صدر اکھلیش یادو نے بھی چوکیدار معاملے پر حکومت کی تنقید کی۔

مایاوتی نے آج ٹویٹ کیا کہ سادہ زندگی کے اعلی خیال کے برعکس شاہی اسٹائل میں رہنے والے جس شخص نے گزشتہ لوک سبھا انتخابات کے وقت ووٹ کی خاطر خود کو چائے والا بتا رہا تھا، وہ اب اس الیکشن میں ووٹ کے لئے ہی بڑی ہی بے شرمی اور شان کے ساتھ اپنے آپ کو چوکیدار اعلان کر رہا ہے،ملک واقعی بدل رہا ہے۔ادھر سماج وادی پارٹی صدر اکھلیش یادو نے چار ٹویٹ کر سوال پوچھے ہیں۔پہلے ٹویٹ میں کہا کہ وکاس پوچھ رہا ہے کہ کھاد کی بوری سے چوری روکنے کے لئے بھی کوئی چوکیدار ہے کیا؟ دوسرے میں لکھا ہے کہ وکاس پوچھ رہا ہے کہ عوام کے بینک اکاؤنٹ سے چوری چھپے جو پیسے لئے جا رہے ہیں، اس سے بچانے کے لئے کوئی چوکیدار ہے کیا؟ تیسرے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وکاس پوچھ رہا ہے کہ وزارت سے جہاز کی فائل چوری ہونے کے لئے ذمہ دار لاپرواہ چوکیدار کو سزا ملی کیا؟ چوتھے ٹویٹ میں کہا کہ وکاس پوچھ رہا ہے کہ اتر پردیش کے ٹھوکیدار زدہ عوام کے لئے راحت کا کوئی طریقہ ہے کیا؟ صوبہ کی عوام کو بی جے پی حکومت کے 2 سال کے بحران کے 100 سال لگ رہے ہیں۔سادہ زندگی اعلی خیال کے برعکس شاہی انداز میں رہنے والے جس شخص نے گزشتہ لوک سبھا انتخابات کے وقت ووٹ کی خاطر اپنے آپ کو چائے والا پروپیگنڈہ کیا تھا، وہ اب اس الیکشن میں ووٹ کے لئے ہی بڑی شان کے ساتھ اپنے آپ کو چوکیدار قرار دے رہے ہیں،ملک واقعی بدل رہا ہے؟ ۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔