پی ایم ’ جملوں‘ اور جیٹلی بلاگنگ میں مصروف، معیشت تہس نہس: سیتا رام یچوری

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd March 2019, 12:21 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،22مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) سی پی ایم کے جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری نے معیشت کو بدحال بتاتے ہوئے کہا ہے کہ مودی حکومت نے پانچ سال میں معیشت کو تہس نہس کر دیا ہے۔یچوری نے جمعہ کو مودی حکومت کے چار لاکھ کروڑ روپے کے اخراجات اور قرض کو چھپانے سے متعلق میڈیا رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وزیر خزانہ بلاگ لکھنے میں اور وزیر اعظم مودی جملے بازی میں مصروف ہیں۔انہوں نے ٹویٹ کر کہاکہ وزیر خزانہ بلاگنگ میں مصروف رہے اور پی ایم جملے کسنے میں۔سچ تو یہ ہے کی بھارت کی معیشت گزشتہ پانچ سالوں میں پوری طرح سے تہس نہس ہوگئی ہے۔ جھوٹ اور دھوکہ بازی کا پلندہ ہے اس حکومت کا رپورٹ کارڈ جیسا کہ سی اے جی نے بھی کہا ہے۔یچوری نے معیشت کو نقصان پہنچانے والے مودی حکومت کے اہم فیصلوں میں نوٹ بندی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا یہ فیصلہ کالے دھن کو’سفید‘ کرنے والا ثابت ہوا۔انہوں نے اس بارے میں ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نوٹ بندی کے بعد نقد رقم کے چلنے میں 19 فیصد اضافہ ہوا ہے ریزرو بینک کے تمام مشاورت کو درکنار کر مودی کے ذریعہ نوٹ بندی کالے دھن کو سفید کرنے کا ذریعہ ثابت ہوا ہم سب جانتے ہیں کہ نوٹ بندی سے کس طرح لوگوں کی زندگی اور روزگار تباہ برباد ہوا۔اور اب کیش لیس معیشت کا دعوی بھی جملہ ہی ثابت ہوا۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔