شمال مشرقی ثقافتی و اطلاعاتی مرکز کی عمارت کی تعمیرکے لیے پلاٹ حاصل کرلیاگیا:ڈاکٹرجتیندرسنگھ

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 20th July 2018, 12:53 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی:19/جولائی(ایس او نیوز /ٓئی این ایس انڈیا)شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کے مرکزی وزیرمملکت(آزادانہ چارج)، نیز وزیراعظم کے دفتر ،عملے،عوامی شکایات، پنشن،جوہری توانائی اور خلا کے مرکزی وزیرمملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں پوچھے گئے ایک سوال کے تحریری جواب میں اطلاع دی کہ دہلی میں نارتھ ایسٹرن کلچرل اینڈ انفارمیشن سینٹر یعنی شمال مشرقی ثقافتی و اطلاعاتی مرکز کی عمارت کی تعمیر کے مقصد سے5341.75 مربع میٹر(1.32ایکڑ)طویل زمین کا ایک پلاٹ دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی( ڈی ڈی اے) سے حاصل کر لیا گیا ہے۔ سینٹرل پبلک و رکس ڈپارٹمنٹ (سی پی ڈبلیو ڈی )کو اس عمارت کی تعمیر اور فن تعمیر کے لئے صلاح ومشورہ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔نارتھ ایسٹرن کاؤنسل(این ای سی) نے اس عمارت کی تعمیر کا کام شروع کرنے کے لئے فنڈز مختص کردیئے ہیں۔نارتھ ایسٹرن کلچرل اینڈ انفارمیشن سینٹر کی مجوزہ سرگرمیوں میں شمال مشرق میں واقع آٹھ ریاستوں کی تاریخ، تہذیب، ثقافتی ورثے، تہواروں ، میلوں اورکھانے کی تصویر پیش کرنے کے علاوہ سیاحت کو فروغ دینے کے لئے سہولتوں کے قیام اور قومی راجدھانی ، دہلی میں مشترکہ سہولتی مرکز ،لائبریری، علم اور وسائل کے مرکز کا قیام جیسے امور شامل ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔