پٹرول کی بڑھتی شرح کا نیار یکارڈ، ممبئی میں پٹرول 86.56 پہنچا، ڈیزل 73 کے پار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 4th September 2018, 12:34 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی4ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) پٹرول۔ڈیزل کی قیمتوں میں آج ریکارڈ 10 ویں دن اضافہ جاری ر ہا۔ ممبئی میں پٹرول قریب 87 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے تو دہلی میں اس کی قیمت 79 روپے فی لیٹر پر پہنچ گئی ہے۔ وہیں ڈیزل کی قیمتوں میں بھی تاریخی اضافہ جاری ہے۔ تیل کمپنیوں نے قومی دارالحکومت میں دیر رات پٹرول کی قیمت میں 31 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 29 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا۔ اس کے ساتھ ہی پیٹرول کی قیمت دہلی میں 79 روپے 15 پیسے اور ڈیزل 71 روپے 15 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔ وہیں ممبئی میں پٹرول آج 86 روپے 56 پیسے اور ڈیزل 75 روپے 54 پیسے فی لیٹر کی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔ تیل کمپنیوں نے کل کے مقابلے ڈیزل کی قیمتوں میں 42 پیسے اور پٹرول کی قیمتوں میں 31 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیاہے۔ کولکتہ میں پٹرول کی قیمت 30 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 39 پیسے فی لیٹر بڑھائی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی شہر میں پٹرول کی قیمت 82 روپے 06 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 74 روپے فی لیٹر کی پہنچ گئی ہے۔واضح ہو کہ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے مہنگائی بڑھ سکتی ہے، کیونکہ کھانے اور زرعی مصنوعات کی نقل و حمل کے لئے گاڑیوں میں ڈیزل ہی استعمال ہوتا ہے۔ پٹرول ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو لے کر اپوزیشن مودی حکومت تنقیدکی زد میں ہے۔مخالف پارٹیاں بی جے پی اور وزیر اعظم نریندر مودی کو پرانے وعدوں کی یاد دلا رہی ہیں ۔ کانگریس کے خصوصی ترجمان سرجے والا نے گزشتہ دنوں ٹویٹ کر کہاکہ ضروری سامانوں کی بڑھتی ہوئی قیمت تمام ہندوستانیوں کے بجٹ کو برباد کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک کے لوگ ایندھن لوٹ کے لئے مودی حکومت کو کبھی معاف نہیں کریں گے اور آنے والے انتخابات میں اس کا منہ توڑ جواب بھی دیں گے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔