گجرات میں پاٹیدار پریش دھنانی ہوں گے اپوزیشن لیڈر، راہل نے دی منظوری

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 7th January 2018, 11:11 PM | ملکی خبریں |

احمد آباد،7؍جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کانگریس کے صدر اہل گاندھی فارم میں آگئے ہیں۔ صدر بنتے ہی راہل نے تنظیمی تبدیلی کی بات کی تھی، اب انہوں نے تبدیلیوں کو شروع کر دیا ہے۔ آج راہل نے گجرات کانگریس کے ایک نوجوان لیڈر پریش دھنانی کو قانون ساز کونسل کالیڈرمقررکردیاہے۔ دھانی اسٹیٹ قانون ساز اسمبلی میں حزب اختلاف کے لیڈرہوں گے۔

پریش دھنانی کا نام پہلے سے ہی بحث میں تھا۔ انتخابات سے پہلے یہ خیال تھا کہ اگر کانگریس گجرات میں انتخابات میں جیت تی ہے تو پریش دھنانی نائب وزیر اعلی بن سکتے ہیں۔تاہم اقتدار سے تھوڑی دورکانگریس نے زمینی لیڈرکواپوزیشن لیڈربنایاہے۔

غورطلب ہے کہ کانگریس کے تمام بڑے لیڈر اس بار انتخابات ہارچکے ہیں۔ اس معاملے میں کانگریس کے دوسرے کیڈرکو آگے بڑھا جا رہا ہے۔پریش دھنانی خودامریلی سے ایم ایل اے ہیں اور سوراشٹر کانگریس نے انتخابات کے دوران اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ایمریلی ضلع کی تمام نشستیں کانگریس نے اس بار جیتی ہے۔ اس وجہ سے پریش کو حزب اختلاف کا لیڈرمنتخب کیاگیاہے، تاہم پاٹیدارکو حزب اختلاف کالیڈربناکر کانگریس نے 2019 کے لئے پاٹیداروں کی حمایت یقینی بنالی ہے۔پاٹیدار برادری کے دھنانی (41) نے تیسری دفعہ امریلی حلقے سوراشٹرسے انتخاب جیتاہے۔ اسی لئے ان کا نام اس عہدے کے لئے آگے بڑھا یاجارہا تھا۔ کانگریس کے جنرل سیکریٹری اور پارٹی کے گجرات کے انچارج اشوک گہلوت کے مطابق کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے پریش دھنانی کو کانگریس قانون ساز پارٹی کے رہنما کے طور پر منظور کیا ہے، وہ گجرات قانون ساز اسمبلی میں کانگریس کی قیادت کریں گے۔گہلوت نے کہا کہ ریاستی کانگریسی لیڈران نے راہل سے ملاقات کی تھی۔ اس کے بعددھنانی کولیڈر منتخب کیا گیا ۔ پاٹیدار ریزرویشن موومنٹ کے لیڈرہاردک پٹیل نے بھی اس نام کی حمایت کی۔ریاستی کانگریس کے صدربھرت سنگھ سولنکی نے کہا کہ حزب اختلاف کے رہنما کے طور پر پارٹی کی اعلی قیادت نے نوجوان، متحرک رہنما کو منتخب کیا ہے، وہ تمام کانگریس ایم ایل اے کے ساتھ مل کر اسمبلی میں پارٹی کو مضبوط کریں گے۔اس سے قبل راہل نے آج دہلی خواتین کانگریس صدر کے عہدے کے لئے شرمشٹھا مکھرجی کے نام کو منظوری دے دی۔ اس کے علاوہ تری پورہ خواتین کانگریس کا صدر زیدانی تریپورہ کوبنایا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔