ٹمکور میں پاسپورٹ سیوا کیندرا قائم کرنے کی منظوری: مدو ہنومے گوڈا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th June 2017, 10:48 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،19؍جون(ایس اونیوز) ٹمکور ضلع اور آس پاس کے علاقوں میں رہنے والے لوگوں کی سہولت کیلئے مرکزی وزارت خارجہ نے ٹمکور ضلع کیلئے ایک پاسپورٹ سیوا کیندرا قائم کرنے کی منظور ی دیتے ہوئے حکنامہ جاری کیا ہے۔ یہ بات ٹمکور کے رکن پارلیمان ایس پی مدو ہنومے گوڈا نے ایک اخباری بیان میں بتائی۔ انہوں نے کہاکہ کافی عرصہ سے وہ مرکزی حکومت خاص طور پر وزارت خارجہ سے مسلسل نمائندگی کررہے تھے۔ یہاں کے لوگوں کو پاسپورٹ حاصل کرنے کیلئے ماضی میں بنگلور کا رخ کرنا پڑتا۔ اس سے لوگوں کو کافی پریشانی ہورہی تھی، تاہم وزارت خارجہ نے ان کی گذارش کو منظور کرتے ہوئے پاسپورٹ سیوا کیندرا ٹمکور میں بھی قائم کرنے کی منظوی دی ہے۔اس کیلئے وہ مرکزی حکومت کے مشکور ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ماضی میں پاسپورٹ کی تیاری کیلئے درخواست جمع کرنے لوگوں کو نہ صرف بنگلور کے پاسپورٹ سیوا کیندروں کا رخ کرنا پڑتا، بلکہ اس کے ساتھ پاسپورٹ ویریفکیشن کا مرحلہ بھی انتہائی دشوار گزار تھا۔ان تمام دشواریوں کو دیکھتے ہوئے انہوں نے ٹمکور میں پاسپورٹ سیوا کیندرا کے قیام کے ساتھ پولیس ویر فکیشن کی سہولت بھی یہاں پر قائم کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس سے ٹمکور ضلع کے کسانوں اور دیگر شعبوں سے وابستہ لوگوں کو کافی مدد ملے گی۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...