کانگریس نے صدر سے کہا، یقین دہانی کرائی جائے ،گوا اسمبلی تحلیل نہیں ہو

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th October 2018, 12:25 AM | ملکی خبریں |

پنجی ،15؍ اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) گوا کانگریس نے صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند سے پیر کو یقینی بنانے کی درخواست کی کہ کوئی غلط ہتھکنڈہ اپناکر ریاستی اسمبلی تحلیل نہ ہو۔گوا کانگریس کمیٹی کے سربراہ نے اپنے ریمارکس میں صدر جمہوریہ کو اس بات سے مطلع کیا کہ انہوں نے ریاست میں حکومت بنانے کا دعوی پیش کرنے کے تعلق سے گورنر مردلا سنہا کو کئی بار معلومات دی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ صدر گورنر کو ہدایت دیں اور ان کی رہنمائی کریں تاکہ اسمبلی تحلیل کرنے کی کوشش میں کوئی آئین سے سوا قدم نہ اٹھایا جائے۔ کانگریس 40 رکنی گوا اسمبلی میں سب سے بڑاجماعت ہے اور اس کے پاس 16 ممبران اسمبلی ہیں۔ پاریکر حکومت کو 23 ممبران اسمبلی کی حمایت حاصل ہے۔ بی جے پی پر گوا میں اقتدار کی بھوک کا الزام لگاتے ہوئے کانگریس نے سنیچر کو مانگ کی تھی کہ وزیر اعلی منوہر پاریکر استعفیٰ دیں اور اس اسمبلی میں ایک خصوصی اجلاس بلا کر اکثریت ثابت کرنے کی اجازت دی جائے۔پاریکر فروری کے وسط سے بیمار ہیں اور ان کا گوا، ممبئی اور امریکہ سمیت کئی مقامات کے ہسپتالوں میں علاج ہو چکا ہے۔ وہ اتوار کو دہلی سے یہاں ایک خصوصی طیارے سے واپس آئے۔ وہ دہلی کے ایمس میں بیماری کا علاج کرا رہے تھے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔