کوئلہ گھوٹالہ:سپریم کورٹ کے جج نے جندل کی درخواست پر سماعت سے خود کو الگ کیا

Source: S.O. News Service | Published on 10th December 2016, 5:17 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 9 /دسمبر(ایس او نیوز آئی این ایس انڈیا) سپریم کورٹ کے ایک اور جج نے آج کوئلہ کان کی الاٹمنٹ کیس میں صنعتکار نوین جندل کے خلاف الزامات مقرر کئے جانے کو چیلنج کرنے والی درخواست پر سماعت سے خود کو الگ کر لیا۔جسٹس رنجن گوگوئی اور جسٹس ایل ناگیشور راؤ کی بنچ کے سامنے آج جب یہ معاملہ سماعت کے لئے آیا تو جسٹس راؤ نے اس سے خود کو الگ کر لیا اور ہدایت کی کہ اسے ایسی بنچ کے سامنے درج کیا جائے جس کے وہ رکن نہیں ہوں۔اس سے پہلے جسٹس جے ایس کھیہڑ اور جسٹس آر بھانومتی کی بنچ نے 18نومبر کو بھی معاملے کی سماعت سے ہٹنے سے متعلق حکم دیتے ہوئے اس پٹیشن کو دو ہفتے بعد درج کرنے کی ہدایت دی تھی لیکن بنچ نے یہ واضح نہیں کیا تھا کہ دونوں ججوں میں سے کون اس کی سماعت سے خود کو الگ کر رہا ہے۔کوئلہ کان الاٹمنٹ معاملات میں جندل کے علاوہ کئی دیگر ملزمان پر بھی مختلف مقدمے چل رہے ہیں۔عدالت عظمی نے صرف کوئلہ کان الاٹمنٹ سے متعلق مقدموں کی سماعت کے لئے خصوصی عدالت قائم کر رکھی ہے۔اس عدالت نے جندل، سابق کوئلہ وزیر دسری راماراؤ، جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلی مدھو کوڑا، سابق کوئلہ سکریٹری ایچ سی گپتا اور 11دیگر ملزمان کے خلاف جھارکھنڈ کے امرکونڈا مرگادنگل کوئلہ کان الاٹمنٹ کیس میں الزامات لگائے گئے تھے۔ان سب پر تعزیرات ہند کے تحت مجرمانہ سازش، دھوکہ دہی کرنے، امانت میں خیانت اور کرپشن بچاؤ قانون کی دفعات کے تحت مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔یہ معاملہ 2008میں امرکونڈا مرگادنگل کوئلہ کان جندل سٹیل اینڈ پاور لمیٹڈ اور گگن اسپانج آئرن پرا لمیٹڈ کو تقسیم میں مبینہ اجازت سے متعلق ہے۔ان سب کے خلاف سی بی آئی نے چارج شیٹ دائر کیا تھا۔تمام ملزمان نے سی بی آئی کی طرف سے لگائے گئے سارے الزامات سے انکار کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔