دہلی سے لوٹی گئی اولا کیب میرٹھ سے برآمد 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 14th October 2017, 10:56 PM | ملکی خبریں |

میرٹھ ،14؍اکتوبر(ایس او نیوزآئی این ایس انڈیا) دہلی سے اولا کیب لوٹ کر بھاگے بدمعاشوں کا تصادم میرٹھ کے موانا علاقے میں صبح پولیس کے ساتھ ہوا جس میں ایک بدمعاش کے ہاتھ میں گولی لگی اور دو بدمعاشوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ ساتھ ہی لوٹی گئی اولا کیب بھی برآمد کر لی گئی ہے ۔ایس پی دیہات (میرٹھ) راجیش کمار نے بتایا کہ دہلی پولیس نے صبح سات بجے اطلاع دی کہ دہلی میں اکشر دھام مندر کے سامنے سے ا ولا کیب لوٹ لی گئی ہے۔ اس کیب میں GPS ٹریکر لگا ہوا تھا. ٹریکر کے ذریعے گاڑی کالوکیشن موانا علاقے میں مل رہا ہے ۔ میرٹھ پولیس نے محاصرہ کرتے ہوئے مواناقلعہ پرشیکچھت گڑھ روڈ پر بدمعاشوں کو گھیر لیاجہاں پولیس کا بدمعاشوں سے تصادم ہوا۔ دونوں جانب سے کئی راؤنڈ گولیاں چلائی گئیں۔اسی درمیان ا ولا کیب سڑک کنارے پلٹ گئی۔ جس کے بعد پولیس نے دو بدمعاشوں کو پکڑ لیا، جبکہ تیسرا بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوا ۔ پکڑے گئے بدمعاش کی شناخت عاطف رہائشی گاؤں سٹھلا (موانا) اور سنجے رہائشی محلہ کھچڑی پور ، تھانہ کلیان پوری (دہلی) ہے ۔ تصادم میں سنجے کے بائیں ہاتھ میں گولی لگی ہے۔ سنجے بنیادی طور پر مرادآباد کے شہید قصبے کا رہنے والا ہے۔ بدمعاشوں سے دو طمنچہ اور دو موبائل برآمد ہوا ہے ۔ ان بدمعاشوں نے آنند وہار سے دوارکا کے لئے ا ولا کیب بک کی تھی یہ کسٹمر بن کر گاڑی میں بیٹھے تھے۔ اکشر دھام مندر کے سامنے انہوں نے ا ولا کیب لوٹ لی تھی۔ 

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔