نیتی آیوگ اور سی آئی آئی نے ایس ڈی جی سے متعلق شراکت داری کا آغاز کیا ، تجارت اور حکومتی شراکت میں تیزی لانے کی ضرورت ہے:راج کمارسنگھ 

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 9th August 2018, 1:41 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی:8/ اگست (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مرکزی وزیر راج کمار سنگھ، وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، بجلی اور جدید اور قابل تجدید توانائی، حکومت ہند،نے کہاہے کہ تجارت اور حکومت کو بھارت کی پائیدار ترقی کے لئے شراکت داری اختیار کرنی چاہئے۔ نیتی آیوگ ، کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری اور یو این کے زیر اہتمام 8 اگست 2018 کو نئی دہلی میں منعقد گورنمنٹ اور بزنس پارٹنرشپ کنکلیو میں منعقد ایس ڈی جی سے متعلق نیتی آیوگ اور سی آئی آئی شراکت داری کے آغاز کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں یہ بات کہی۔مرکزی وزیر نے کہا کہ پائیدار ترقی میں تین چیزیں بہت زیادہ اہمیت رکھتی ہیں اور وہ ہیں توانائی، پانی اور سرکلرمعیشت سبز صنعت۔ا پنے 2022ء کے ایجنڈاکی تکمیل کے لئے انہوں نے اس بات پر اعتماد کا اظہار کیا کہ بھارت 2022ء سے بہت پہلے ہی صاف ستھری توانائی کے اپنے اہداف کو حاصل کرلے گا اور انہوں نے ہر ایک سے اپیل کی کہ وہ ماحولیات کے تئیں باشعور اور ذمہ دار بنیں۔نیتی آیوگ کے سی ای او جناب امیتاب کانتھ نے اپنے خطاب میں ایک ایسے وقت میں بھارت کی شہر کاری کی تیز رفتاری کو اجاگر کیا، جبکہ امریکہ اور یوروپ جیسے ممالک تقریباً اس عمل سے گزر چکے ہیں۔ بھارت کی آبادی کے مد نظر جناب کانتھ نے اس بات پر زور دیا کہ پائیدار طورپر ابھرنے اور ترقی کرنے کا واحد راستہ ٹیکنالوجی کا استعمال کرنا، جدید اور قابل تجدید توانائی کا استعمال کرنا اور بجلی گاڑیوں، ہائیڈروجن کار وغیرہ کے لئے مانگ پیدا کرنے کے لئے تحقیق اور ترقی اور اختراع میں تیزی لاناہے ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے یواین ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر جناب یوری افناسیو نے کہا کہ بھارت میں حالات اپنی نوعیت ، تاریخ اور آبادی کی وجہ سے پائیدار اور سرکلر معیشت کا حل پیش کرنے کے لئے موافق ہیں ۔جناب راکیش بھارتی متل ، صدر سی آئی آئی اور وائس چیئرمین ، بھارتی انٹرپرائزز لمٹیڈ نے زور دیا کہ سی آئی آئی 19-2018ء انڈیا رائز:ریسپانسبل، انکلوسیو، سسٹینبل، پائیدار ایجنڈاسے وابستہ ہیں۔ کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری کے ڈائریکٹر جنرل جناب چندر جیت بنرجی نے کہا کہ سی آئی آئی کے 9امتیازی مراکز ایس ڈی جی سے بہتر طورپر وابستہ ہیں۔سی آئی آئی-نیتی آیوگ نے تین سالہ شراکت داری اختیار کی ہے اور ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے ہیں۔ شراکت داری میں خصوصی سرگرمیوں پر توجہ دی گئی ہے، جنہیں ترقی دینا ہے۔(1) ایس ڈی جی میں تعاون کے لئے تجارتوں اور صنعتوں کے ویژن اور ایکشن ایجنڈا۔(2) سالانہ اسٹیٹس رپورٹ۔(3)خصوصی شعبے کے بہترین طریقہ کار کے دستاویزات۔ اس موقع پر نیتی آیوگ کے مشیر ڈاکٹر اشوک کمار جین نے شراکت داری کے بارے میں بات کی اوراختراعی اقدامات کے لیے سی آئی آئی کا خیر مقدم کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔