نیتی آیوگ نے جزائر کی مجموعی ترقی کے لیے سرمایہ کاروں کی کانفرنس کا انعقاد کیا 

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 11th August 2018, 1:08 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی:10/ اگست (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)نیتی آیوگ نے مختلف جزیروں کی مجموعی ترقی کے لئے وزارت داخلہ ، مرکز کے زیر انتظام علاقے، انڈمان اور نکور بار جزائر نیز لکشدیپ انتظامیہ کے ساتھ مل کر آج یہاں سرمایہ کاروں کی ایک کانفرنس کا انعقاد کیا۔ کانفرنس کا افتتاح نیتی آیوگ کے چیف ایکزیکیٹیو جناب امیتابھ کانت نے کیا۔ اس موقع پر حکومت ہند کے سابق سیکریٹری جناب وویک رائے، انڈمان اور نیکوبار جزائر کے چیف سیکریٹری اور نیتی آیوگ کے ایڈیشنل سیکریٹری یدوویندر ماتھربھی موجودتھے۔اپنے افتتاحی خطاب میں جناب امیتاب کانت نے کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ اور جزیرہ ترقی ایجنسی کے صدر جناب راجناتھ سنگھ نے نیتی آیوگ کو ہدایت دی ہے کہ وہ جزائر کی مجموعی ترقی کا کام تیز کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد انڈمان نیکوبار اور لکشدیپ جزائر جیسے جزیروں کی مسلسل اور ماحولیات کے مطابق ترقی کو یقینی بنانا ہے۔حکومت اس بات کا دھیان رکھے گی کہ ترقی کے اس کام میں ان جزیروں کے صلاحیت پر کسی طرح کا دباؤ نہ پڑے۔ سرمایہ کاروں کے ساتھ تبادلہ خیال میں حصہ لیتے ہوئے جناب وویک رائے نے کہا کہ ان جزائر میں سیاحت کی ترقی کی بے پناہ صلاحیت ہے۔جزائر کی مسلسل ترقی اور بحری مجموعی ترقی کو حکومت کے ذریعے اولین ترجیح دی گئی ہے۔اس کام کے لئے وزیر داخلہ کی صدارت نے ایک چوٹی کا ادارہ جزائر ترقی ایجنسی(آئی ڈی اے) کی تشکیل جنوری 2017ء میں کی گئی تھی، جبکہ نیتی آیوگ کو متعلقہ مرکز کے زیر انتظام علاقے کے انتظامیہ ریاستی حکومتوں کے ساتھ مل کر مجموعی جزائز ترقی پروگرام کو آگے بڑھانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اس کام کے تحت پہلے مرحلے میں انڈمان اور نیکوبار کے لئے مجموعی ترقی اور لکشدیپ کے 10 جزیروں کا کام ہاتھ میں لیا گیا ہے۔جزیرہ ترقی ایجنسی نے کل 11سیاحتی پروجیکٹوں(انڈمان اور نیکوبار میں 6 اور لکشدیپ میں 5) کا جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ رو-روفیری سروس، ڈیجیٹل کنکٹیٹوی اور سبز توانائی جیسے منصوبوں کو ان جزائر کی مجموعی ترقی کے پہلے مرحلے میں لاگو کرنا ہے۔ان 11پروجیکٹوں میں 7 پروجیکٹ (انڈمان او رنیکوبار میں 4 اور لکشدیپ میں3)آغاز کے لئے تیار ہے۔تفصیلی اراضی سروے ، پروجیکٹوں کے مقام کے جائزے، اسکیم سے جڑے جزائر نے صلاحیت کا اندازہ ، سی آر زیڈ اپلی کیشن اور قبل از مطالع کا کام شرو ع کردیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔