ہندوستان کے سرجیکل اسٹرائک کی نتن یاہو نے کی حمایت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th January 2018, 1:57 AM | ملکی خبریں |

ممبئی، 19؍جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتن یاہو جو چھ روزہ دورہ پر ہندوستان میں ہیں نئی دہلی سے آگرہ اوراحمد آباد کے بعدان کادورہ آجممبئی پہنچ کر ختم ہوا۔ایک انٹرویو میں نتین یاہو نے ہندوستان کی پاکستان پالیسی کی حمایت کی  اور ہندوستان کے سرجیکل اسٹرائیک پر بھی اتفاق کیا ۔نتن یاہو نے انگریزی نیوز چینل ٹائمس ناؤ  کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے  کہا کہ وزیراعظم پی ایم مودی ایک عظیم محب وطن ہیں وہ وہی کرتے ہیں جو ملک کے لئے اچھا ہوتاہے۔ جب سرحدپر دہشت گردوں کے بارے میں بھارت کی کارروائی کے بارے میں پوچھاگیا تو انہوں نے کہا کہ ہمارے درمیان کچھ ہم آہنگی ہے، مجھے نہیں لگتا کہ کچھ اس سے بھی آگے کہنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل پاکستان کا دشمن نہیں ہے اور نہ ہی انہیں ہمارا دشمن ہوناچاہئے۔

واضح ہو کہ جمعرات کونتن یاہو ممبئی میں تھے،وہاں انہوں نے بہت سے صنعتی ماہرین سے ملاقات کی،شام کے آخر میں بالی ووڈ کے اداکاروں کے ساتھ رات کا کھانا کھایا تھا۔اس دوران بہت سے ستارے موجود تھے جن میں امتابھ بچن، کرن جوہر، سبھاش گئی، ایشوریا بچن وغیرہ  شامل تھے۔اس پروگرام کا مقصد اسرائیل میں فلم سازوں کے لئے کاروباری امکانات تلاش کرناتھا۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔