مہاراشٹر میں نکسلیوں نے ٹرک کو جلایا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 3rd December 2018, 9:07 PM | ملکی خبریں |

ناگپور (مہاراشٹر)،03؍ دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) مہاراشٹر کے گڑھچرولی ضلع میں نکسلیوں نے مبینہ طور پر ایک ٹرک کو جلا دیا۔حالانکہ واقعہ میں کوئی بھی ہلاک نہیں ہوا۔پولیس نے پیر کو یہ معلومات دی۔ اضافی پولیس سپرنٹنڈنٹ مہندر پنڈت نے بتایا کہ یہ واقعہ اتوار کی رات کو پیش آیا۔یہ جگہ گڑھچرولی کی اٹاپلی تحصیل میں سورج گڑھ میں ایک لوہ ایسک کان کنی مقام سے تقریباً10 کلو میٹر دور واقع ہے۔انہوں نے بتایاٹرک گزشتہ کچھ دنوں سے جائے حادثہ پر ٹوٹا پڑا تھا۔متعلقہ ٹھیکیدار کو گاڑی کو ہٹا لینے کے لئے کہا گیا تھا لیکن وہ وہاں کھڑا رہا۔ انہوں نے بتایا کہ اتوار کی رات میں ٹرک کو جلا دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ شبہ ہے کہ اس میں نکسلیوں کا ہاتھ ہے۔ پولیس کے مطابق نکسلیوں نے گزشتہ جمعہ کو اٹاپلی تحصیل میں ایک سڑک ٹھیکیدار کی تقریباً 14 گاڑیوں کو جلا دیا تھا۔ نکسلی اتوار سے ’پیپلز لبریشن گوریلا آرمی‘ (پی ایل جی اے) ہفتہ منا رہے ہیں۔نکسلی 2000 سے اپنے مارے گئے رہنماؤں اور کیڈر کی یاد میں دو سے آٹھ دسمبر کے درمیان ہر سال پی ایل جی اے ہفتہ منا تے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔