پلوامہ حملہ: بیانات پر نوجوت سدھو کی صفائی، قصورواروں کو چوراہے پر ملے سزا لیکن جنگ نہ ہو: نوجوت سنگھ سدھو

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th February 2019, 11:21 PM | ملکی خبریں |

چندی گڑھ،17؍فروری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) پلوامہ دہشت گردانہ حملے پر اپنے تبصرے کو لے کر تنقید کا سامنا کر رہے پنجاب حکومت میں وزیر اور کانگریس لیڈر نوجوت سنگھ سدھو نے صفائی دی ہے۔

انہوں نے صاف صاف کہا کہ پلوامہ حملے میں جو مجرم ہیں انہیں ایسی سزا ملے کہ دنیا اسے ایک نظیر کی طرح پیش کرے۔ سدھو نے کہا کہ قصورواروں کو چوراہے پر سزا ملنی چاہئے۔ حالانکہ انہوں نے’ جنگ نہ ہو‘ کی پیروی کی۔پنجاب میں ایک جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ:’ کوئی بزدل اگر پیٹھ پیچھے گولی مار تا ہے تو اسے ختم کر دو، اس چوراہے پر سزا دو‘۔ ایسا ایک مثال پیش کرو کہ کوئی ایسی گھنونی حرکت نہ کرے۔

سدھو نے ایک شاعر کی شاعری کا بھی ذکر کیا کیا جنگ دو سال کے بچوں سے ہو سکتی ہے، کسی محنتی سے سکھ کی لڑائی ہو سکتی ہے؟ کسی 90 سال کے بزرگ سے ہماری لڑائی ہو سکتی ہے؟ مرتا کون ہے اور کرتا کون ہے؟ جو کرتا ہے وہ کھلا گھوم رہا ہے، اس کو کس نے رہا کیا تھا؟ جو مجرم ہے اس کو سزا دو۔ لیکن میں یہ ہزار بار کہوں گا کی جنگ نہیں ہونی چاہیے، میری دشمنی دو سال کے بچوں سے نہیں ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔