2022 ء تک ہر ہندوستانی کو گھر ، کسانوں کی آمدنی دوگنی !وزیراعظم مودی کاوارانسی میں خطاب

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th September 2017, 11:13 AM | ملکی خبریں |

وارانسی،23/ستمبر (ایس او نیوز /ایجنسی) وزیراعظم نریندر مودی نے آج اپنے سیاسی حریفوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ بی جے پی کیلئے سیاست ووٹوں کا حصول نہیں کیوں کہ وہ ملک کی ترقی کو اولین ترجیح مانتی ہے۔ اپنے لوک سبھا حلقہ وارانسی کو دو روزہ دورے کے آج دوسرے دن یہاں ’پشو آروگیہ میلہ‘ (میلہ برائے حفظان مویشیان) کا افتتاح کرنے کے بعد جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے اور بے گھر افراد کو 2022 ء تک امکنہ کی فراہمی کا وعدہ بھی کیا۔ اُنھوں نے کہاکہ حکومت نے کالا دھن اور کرپشن کے خلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے، جس کے لئے غریبوں کو بددیانت لوگوں کی لوٹ کھسوٹ کی وجہ سے پریشان ہونا پڑا ہے۔ ’’ہماری (بی جے پی) سیاست ووٹوں کے لئے نہیں ہمارا کلچر مختلف ہے۔ سیاست میں لوگ صرف وہی کام کرتے ہیں جو اُنھیں ووٹ دلائے، لیکن ہمارا کیریکٹر مختلف ہے۔ بعض سیاستدان صرف وہی کام کرتے ہیں جس سے اُنھیں ووٹ بٹورنے کی اُمید ہو لیکن ہم نے مختلف کلچر لایا ہے۔ ہمارے لئے قوم سب سے مقدم ہے اور یہی ہماری اوّلین ترجیح ہے، نہ کہ ووٹ‘‘۔ وزیراعظم نے کسانوں کو ڈیری فارمنگ اور افزائش مویشیان (انیمل ہسبینڈری) کو متبادل ذرائع آمدنی کے طور پر اختیار کرنے کی ترغیب دیتے ہوئے کہاکہ ایسی سرگرمیوں سے ترقی کی نئی راہ ملے گی جو نہ صرف کسانوں کی آمدنی بلکہ مجموعی طور پر قومی آمدنی بھی بڑھائے گی۔

مودی نے پردھان منتری آواس یوجنا کی سندیں بعض استفادہ کنندگان میں تقسیم کئے اور کہاکہ 2022 ء تک ہر غریب چاہے وہ شہری یا دیہی علاقے میں رہتا ہو ، اُسے مکان حاصل ہوگا۔ کروڑہا گھروں کی تعمیر سے نوکریاں اور آمدنی بھی پیدا ہوں گے۔ ’’اگر اس طرح کا کٹھن کام مودی نہیں کرے گا تو کون کرے گا‘‘۔ اُنھوں نے اترپردیش کی سابقہ سماج وادی پارٹی حکومت کو بھی نشانہ بنایا کہ اُس نے ریاست میں گھروں کے محتاج بے گھر لوگوں کی فہرست مرکز کو فراہم نہیں کی۔ ’’سابقہ حکومت کو کوئی دلچسپی نہ تھی کہ غریبوں کو مکانات دیئے جائیں۔ دباؤ ڈالنے کے بعد اُنھوں نے صرف 10,000 کی فہرست دی لیکن موجودہ (یوگی ادتیہ ناتھ) حکومت نے لاکھوں افراد کی فہرست دی ہے تاکہ وہ فائدہ اُٹھاسکیں‘‘۔ قبل ازیں مودی نے مویشیوں کے سائبان کا معائنہ کیا اور گاؤ شالہ میں بعض گایوں کی پیٹھ تھپکی۔ وہاں اُنھوں نے اسٹاف سے بات کرتے ہوئے اُن کے کام کے تعلق سے واقفیت حاصل کی۔ مودی نے کہاکہ حکومت کالا دھن، بدعنوانی اور بددیانتی کے خلاف بڑی لڑائی شروع کرچکی ہے۔ عام دیانتدار آدمی کو بدعنوان لوگوں کی وجہ سے پریشانی ہوتی ہے جو اُسے لوٹ لیتے ہیں۔ دیانتداری کی مہم تہوار کے مانند بڑھتی جارہی ہے۔ جس طرح ہمارے تاجر بھائی جی ایس ٹی اور آدھار سے خود کو وابستہ کررہے ہیں، عوام کا ایک ایک پیسہ اُن کی بھلائی کے لئے خرچ ہونا یقینی ہوجائے گا۔ ہم تیزی سے ترقی کررہے ہیں۔ وزیراعظم نے چیف منسٹر ادتیہ ناتھ کو مبارکباد دی کہ اُنھوں نے پشو دھن آروگیہ میلہ کا اہتمام کیا جو اُن کی رائے میں ریاست بھر کے کسانوں کو فائدہ پہونچائے گا۔ مودی نے اِس گاؤں میں اپنے نمایاں پراجکٹ سوچھ بھارت ابھیان کے تحت ٹائلیٹ یونٹس کے لئے سنگ بنیاد بھی رکھا۔ مودی نے اپنے دورہ کے پہلے روز 17 انفرا پراجکٹس مالیاتی 1000 کروڑ روپئے کا افتتاح کیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔