اب دوست بھی ’لہجہ ‘ میں بولتا ہے! بی جے پی کو شکست دی جا سکتی ہے: شیوسینا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th October 2017, 8:40 PM | ملکی خبریں |

ممبئی،13؍اکتوبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ناندیڑ میونسپل انتخابات میں شکست سے عدم مایوس ہوتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے اور اس جیت سے یہ پیغام گیا ہے کہ بھگوا پارٹی کو ہرا یا جا سکتا ہے ۔ کانگریس نے ناندیڑ میونسپل کارپوریشن انتخابات میں 81 نشستوں میں سے 73 نشست پر جیت درج کی ہے ۔ کانگریس پارٹی کے مہاراشٹر یونٹ کے سربراہ اشوک چوہان کی آبائی گھر میں بڑی کامیابی حاصل کرکے ملک بھر میں یہ پیغام دیا ہے کہ کسی بھی صورت میں بھگوا پارٹی کو شکست دینا ضروری ہے ۔ ریاستی الیکشن کمیشن کی طرف سے اعلان کردہ حتمی نتائج کے مطابق شیو سینا نے صرف ایک سیٹ حاصل کی اور ایک آزاد امیدوار نے ایک نشست پر جیت درج کی ہے ۔ شیو سینا نے پارٹی کے صحافتی ترجمان ’’ سامنا ‘‘کے ادارے میں کہا شیو سینا کو دو محاذ پر لڑنا پڑا ایک محاذ اشو ک چوہان کا تھا تو دوسرا محاذ بی جے پی کاتھا۔ بی جے پی نے انتخاب جیتنے کیلئے تمام حربے استعمال کئے ؛ لیکن انہیں اپنی مخصوص سیاسی شبییہ کی وجہ سے ہار کا سامنا کر نا پڑا ۔ ’’سامنا ‘‘ کے اداریے میں یہ بھی کہا گیا کہ شیو سینا ذات پات کی سیاست میں کوئی یقین نہیں رکھتی ہے ۔ شیو سینا نے کہا کہ بی جے پی نے اس انتخاب کو پارٹی کا وقار سمجھ لیا اور وزیر اعلی فڑنویس اور اس کے کابینہ کے ارکان نے انتخابی مہم میں حصہ بھی لیا؛ لیکن وہ اسی طرح شکست سے دوچار ہوگئے جیسے’ آپ‘ نے دہلی میں بی جے پی کا صفایا کر دیا تھا ۔ سامنا میں شیو سینا نے کہا : ہمارے دوست کے لئے شاید انتخابی نتائج ’’ حیران کن ‘‘ ہوں ؛ لیکن ’کانگریس مکت‘ بھارت بنانے کا خواب دیکھنے والوں کواب محسوس ہوجانا چاہئے کہ بی جے پی کو ہرا یا جا سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس انتخاب کا سب سے بڑا سبق یہ ہے کہ دولت، اقتدار اور’’ خرید و فروخت‘‘ کی سیاست ہمیشہ کام نہیں کرتی ہے۔ سامنا کے اداریہ میں یہ بھی لکھا ہے کہ ’ مودی لہر ‘ کے آغاز سے جیت کے دوڑتے گھوڑے کو اشوک چوہان نے لگام دے دی اور اس فتح سے بے جان ہوچکی کانگریس نے نئی روح پھونکی ہے ۔ اداریہ کے اختتام میں لکھا ہے : اہالیان ناندیڑ کے تاثرات اہل سیاست کو گرچہ حیران کرنے والے ہوں ؛ لیکن تمام پارٹیوں کو اس کا احترام کرکے اسے قبول کرنا چاہئے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔