ناندیڑ اسلحہ ضبطی معاملہ،جمعیہ علماء کی کوششوں سے مقدمہ کی سماعت تیزی سے جاری ، 52 ؍ افراد کی گواہی مکمل

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd January 2019, 11:42 PM | ملکی خبریں |

ممبئی 22؍ جنوری(ایس او نیوز؍ پریس ریلیز) مہاراشٹر کے ناندیڑ ضلع کے مختلف علاقوں سے دہشت گردی کے الزامات کے تحت گرفتار پانچ ملزمین کے مقدمہ کی سماعت تیزی سے جاری ہے ، دفاعی وکلاء کی کوششوں سے ایک قلیل وقفہ میں ۵۲؍ سرکاری گواہوں کے بیانات کا اندراج خصوصی این آئی اے عدالت میں کیا جاچکا ہے نیز آج اس معاملے میں ملزم مزمل کے قبضہ سے مبینہ طور پر ضبط کیئے گئے ای میل دستاویزات کا پنچ نامہ کرنے والے اے سی پی (اے ٹی ایس) اورنگ آباد کی گواہی عمل میں آئی جس سے دفاعی وکلاء نے جرح کی ۔یہ اطلاع آج یہاں ممبئی ان ملزمین کو قانونی امداد فراہم کرنے والی تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ار شد مدنی) قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی نے دی۔

گلزار اعظمی نے کہا کہ استغاثہ کے مطابق ریاستی انسدا ددہشت گرد دستہ (اے ٹی ایس )نے ان ملزمین کو ۳۰؍ اگست ۲۰۱۲ء کو ناندیڑ ضلع کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا تھا اور ان کے قبضے سے چار ریوالور سمیت دیگر ہتھیار ضبط کرنے کا دعوی کا تھا لیکن اب تک کی سرکاری گواہوں کی گواہی سے ایسا لگتا ہے کہ ان ملزمین کو ایک منصوبہ بند سازش کے تحت جعلی مقدمہ میں گرفتار کیا گیا ہے کیونکہ اس معاملے میں گواہی دینے والے بیشتر آزاد گواہ اپنے سابقہ بیانوں سے منحرف ہوچکے ہیں اور پولس والوں کی گواہی بھی مشکوک رہی ہے ۔

گلزا ر اعظمی نے مزید کہا کہ قومی تفتیشی ایجنسی NIAکی سست روی کی وجہ سے مقدمہ کی سماعت نہیں ہورہی تھی جس کے خلاف ملزم عرفان غوث کی ضمانت عرضداشت ہائی کورٹ میں داخل کی گئی تھی جسے عدالت نے یہ کہتے ہوئے مسترد کردیا تھا کہ وہ نچلی عدالت کو معاملے کی سماعت جلداز جلد مکمل کیئے جانے کے احکامات جاری کررہی ہے اورنچلی عدالت کو چھ ماہ میں مقدمہ کی سماعت مکمل کرنے کا حکم دیا تھا۔ 

گلزار اعظمی نے کہا کہ چھ ماہ سے زائد کا عرصہ گذار جانے کے بعد ملزم عرفان غوث کی ضمانت عرضداشت دوبارہ ممبئی ہائی کورٹ میں داخل کی گئی اور استغاثہ کی سست روی کی شکایت کی گئی جس کے بعد سے ہر ہفتہ دو سرکاری گواہوں کو استغاثہ خصوصی این آئی اے عدالت میں پیش کررہا ہے اور ہائی کورٹ میں خصوصی سرکاری وکیل نے بیان دیا تھا کہ وہ اس معاملے میں ساٹھ سے ستر گواہوں کو عدالت میں پیش کریگا جس میں سے ۵۲؍ سرکاری گواہوں کے بیانات کا اندراج مکمل ہوچکا ہے ۔ ملزم عرفان غوث کی ضمانت عرضداشت پر کل یعنی کے ۲۳؍ جنوری کو ممبئی ہائی کورٹ کی دو رکنی بینچ کے جسٹس اے ایس اوکا اور جسٹس اے ایس گڈکری کے روبرو سماعت ممکن ہے، ضمانت عرضداشت پر بحث کرنے کے لیئے جمعیۃ علماء نے مشہور کریمنل وکیل مبین سولکر کی خدمات حاصل کی ہیں۔

گلزار اعظمی نے کہا کہ ملزمین کے دفاع میں جمعیۃ علماء نے وکلاء کی ایک ٹیم تیار کی ہے جس میں ایڈوکیٹ عبدالواہاب خان، ایڈوکیٹ شریف شیخ، ایڈوکیٹ انصار تنبولی، ایڈوکیٹ شاہد ندیم، ایڈوکیٹ ابھیشک پانڈے، ایڈوکیٹ افضل نواز، ایڈوکیٹ شروتی ودیہ، ایڈوکیٹ ارشد شیخ و دیگر شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ان ملزمین کی گرفتاری کو مشکوک نگاہوں سے دیکھا جا رہا تھا لیکن بعد میں جب جمعیۃ علماء ناندیڑ سمیت دیگر سماجی تنظیموں نے ان نوجوانوں کی گرفتاری پر احتجاج کیا تو معاملے کی تفتیش ۲۰۰۶ ؁ء مالیگاؤں بم دھماکوں کی طرز پر این آئی اے کے سپرد کی گئی ۔

استغاثہ کے مطابق ملزمین کاتعلق ممنوع دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ اور حرکت الجہاد سے ہے اور ان کے نشانے پر ناندیڑ علاقے کے ایم پی ،ایم ایل اے اور صحافی حضرات تھے۔

اس معاملے میں اے ٹی ایس نے ملزمین محمد مزمل عبدالغفور ، محمد صادق محمد فاروق ، محمد الیاس محمد اکبر ، محمد عرفان محمد غوث اور محمد اکرم محمد اکبر پر آرمس قانون کی دفعات ۳،۲۵ اور یواے پی اے قانون کی دفعات ۱۰،۱۳،۱۵، اور ۱۶ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا فی الوقت ملزمین تلوجہ سینٹرل جیل میں مقید ہیں اور ان کے مقدمہ کی سماعت خصوصی جج ڈی ای کوٹھالیکر کرررہے ہیں ۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔