مظفر پور شیلٹر ہوم: سی بی آئی کی نئی جانچ ٹیم کی تشکیل پر سپریم کورٹ کی روک

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th September 2018, 12:16 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ،19؍ ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) مظفر پور شیلٹر ہوم ریپ کیس معاملے میں سپریم کورٹ نے جانچ کے لئے سی بی آئی کی نئی ٹیم تشکیل کرنے کے پٹنہ ہائی کورٹ کے حکم پر روک لگادی ہے۔ عدالت نے کہا ہے کہ سی بی آئی ڈائریکٹر کی طرف سے تشکیل ٹیم میں کوئی تبدیلی کی ضرورت نہیں ہے۔11ستمبر کو سپریم کورٹ نے پٹنہ ہائی کورٹ کے ذریعہ مظفر پور شیلٹر ہوم میں بچیوں کے ساتھ ریپ کے معاملے کی میڈیا کوریج پر روک لگانے کے حکم کے خلاف داخل عرضی پر سماعت کرتے ہوئے بہار حکومت اور سی بی آئی کو نوٹس جاری کیا تھا۔ عدالت نے کہا تھا کہ میڈیا کے بارے میں جاری ہدایات پر عمل ہونا چاہئے۔ رپورٹنگ پر پوری طرح روک صحیح نہیں لگتی ہے۔ عدالت نے ریپ متاثرین سے بات کرنے کے لئے وکیل کی تقرری کرنے کے پٹنہ ہائی کورٹ کے حکم پر روک لگادی تھی۔ عرضی بہار کی صحافی نیویدتا جھا نے داخل کی ہے۔ آپ کو بتادیں کہ گزشتہ23اگست کو پٹنہ ہائی کورٹ نے اس معاملے کی میڈیا کوریج پر پابندی لگادی تھی۔ نویدتا جھا نے وکیل فوزیہ شکیل کے ذریعہ داخل عرضی میں کہا تھا کہ گزشتہ سال اپریل میں ٹاٹاانسٹی ٹیو آف سوشل سائنس کی رپورٹ میں شیلٹر ہوم میں بچیوں کے جنسی زیادتی کا انکشاف کیا گیا تھا۔ جب اخباروں اور ٹی وی چینلوں نے اس خبر کو اہمیت سے دکھایا تب پولس نے ایف آئی آر درج کرکے جانچ شروع کی۔ ملک کی سیاست میں مظفر پور شیلٹر ہوم معاملے نے بھونچال لا دیا ۔ بہار حکومت کے ایک وزیر کو بھی استعفیٰ دینا پڑا تھا۔ سپریم کورٹ نے بھی اس معاملے میں از خود نوٹس لیا۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔