لڑکیوں کی تعلیم کو اہمیت دینا ضروری:گورنر واجو بھائی والا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th April 2017, 10:25 AM | ریاستی خبریں |

بنگلور۔23اپریل( ایس او نیوز)ریاستی گورنر واجو بھائی روڈا بھائی والا نے کہا کہ خواتین کی تعلیم کو اہمیت دےئے بغیر ترقی ناممکن ہے اس لئے لڑکیوں کی تعلیم کو زیادہ اہمیت دینا ضروری ہے ۔الال شہر میں سید مدنی چاری ٹیبل ٹرسٹ کے 35ویں جلسہ کاافتتاح اور بنات کالج کے لئے سنگ بنیاد رکھنے کے بعد گورنر نے اس خیال کااظہار کیا ۔ اورکہا کہ خواتین کا احترام کرنے والا سماج میں ترقی کی منزلیں طے کرسکتا ہے ۔ ان کی بے حرمتی کرنے والا سماج ملک یا ریاستیں ترقی نہیں کرسکتیں۔ انہوں نے مالدار طبقہ کو آواز دی کہ اپنی لڑکیوں کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں کی لڑکیوں کو گود لے کرانہیں اعلیٰ تعلیم فراہم کریں اور لڑکیوں کی تعلیمی ترقی میں اہم رول ادا کریں ۔ انہوں نے سید مدنی ٹرسٹ الال کی جانب سے گرلز کالج کے قیام کے قدم کو سراہا اور کہا کہ ملک میں مختلف مذاہب کی موجود گی کے باوجود انسانیت سب سے اہم ہے اور ہندوستانیوں کو چاہئے کہ دنیا کے کسی بھی کونے میں کیوں نہ رہے ہوں ملک کو فراموش نہ کریں ۔ خصوصی طور پر طلباء آپسی محبت ، مذہبی رواداری پرقائم رہیں۔ ریاستی گورنر نے ٹرسٹ کے مذہبی وسماجی خدمات کو بھی سراہا اورنیک خواہشات کااظہار کیا ۔ اس موقع پر جنوبی کنڑا ضلع نگراں کار وزیر رماناتھ رائے، وزیر برائے خوراک وشہری رسدات ، یوٹی ۔ قادر ، رکن اسمبلی محی الدین باوا ، بی ۔زیڈ ضمیراحمد خان، الال بلدیہ صدر کنی مونوہنے پویا یونیورسٹی کے وائس چانسلر عبداللہ کے علاوہ دیگراہم شخصیات موجود تھیں۔ تقریب کی صدارت سید مدنی چاری ٹیبل ٹرسٹ کے صدر حاجی عبدالرشید نے کی ۔ اس موقع پرمختلف شعبہ جات میں خدمت انجام دینے والوں کو تہنیت پیش کی گئی ۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...